گھر کی تعمیر کے لیے بجری

گھر کی تعمیر کے لیے بجری

CLICK HERE FOR ENGLISH VERSION

کرش (بجری)

بڑے پتھروں کو توڑ کر چھوٹے چھوٹے پتھر بنانے سے بجری تیار ہوجاتی ہے ، اس کا سب سے زیادہ استعمال کنکریٹ مکس میں ہوتا ہے تاکہ زیادہ مضبوط اور طاقت ور اسٹکرکچر بن سکے ۔ بجری پلین سیمنٹ کنکریٹ اور ری انفورسڈ سیمنٹ کنکریٹ دونوں میں استعمال ہوتی ہے ۔ پاکستان میں بہت ساری کرش بنانی والی جگہیں ہیں جن میں سے کچھ مشہور مندرجہ ذیل ہیں :

1: سرگودھا

2: مارگلہ

3: دینا

4: روہی

5: ٹیکسلا

مارکیٹ میں ملنے والی بجری کو جہاں کوٹا جاتا ہے اسی جگہ کے نام سے جانا جاتا ہے ، پتھروں کو مختلف سائز میں کوٹا جاتا ہے لیکن زیادہ تر جو گھر کی تعمیر میں استعمال ہوتی ہے وہ 7 سے 12 ملی میٹر تک ہوتی ہے ۔

سائٹ پر مقدار کی چیکنگ :

بجری کی مقدار چیکنگ ریت کی طرح ہی کرتے ہیں ، کرش ڈمپرز میں سائٹ پر لائی جاتی ہے ، اس کی کیوبک فٹ میں پیمائش کی جاتی ہے ،جسے مقامی زبان میں سینکڑا کہا جاتا ہے۔  کرش کی مقدار اور تعداد کی چیکنگ اس لیے ضروری ہے تاک ان دو نمبر ڈیلرز سے بچا جا سکے جو دھوکہ بازی سے باز نہیں آتے ۔ کچھ انچوں کے فرق سے آپ کو 5000 یا 10000 روپے کا نقصان ہو سکتا ہے ۔ اس کی پیمائش کرنا بہت آسان ہے ، ڈمپرز کے اندرونی حصہ کی پیمائش لے لیں ، طول و عرض اور گہرائ کو کسی اسٹیل راڈ سے ماپ لیں ، گہرائ کو صرف وہاں تک ماپیں جہاں تک کرش ہو ، اگر پیمائشیں مکمل نمبرز میں آئیں تو ٹھیک نہیں تو اس کو اعشاریہ میں تبدیل کر لیں جیسے :

فرض کر لیں :

  لمبائی =15 فٹ 8 انچ

چوڑائی =7 فٹ 4 انچ

   گھرائی =9 فٹ 10 انچ

فٹ اتنے ہی رہیں گے لیکن انچز کو تبدیل کر دیں :

                       8” = 8/12 = .67

                        4” = 4/12 = .33

                        10”=10/12=.83

 :نتیجہ

                        لمبائی = 15.67

                        چوڑائی = 7.33

                        گھرائی = 9.83

Total Quantity = 15.67 x 7.33 x 9.83 = 1130 ft3

سایٹ پر کوالیٹی چیک :

چونکہ بجری کنکریٹ مکس اور مضبوطی کے لیے ناگزیر ہے اس لیے اس کی کوالیٹی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرنا چاھیے ، بجری کی کوالیٹی چیک اصل میں تو لیبارٹری میں ہوتا ہے ، لیکن گھر کی تعمیر کے دوران لیبارٹری ٹیسٹ کروانا ایک لمبا عمل ہے اور تقریبا نا ممکن کام ہے ، لہذا بجری ہمیشہ مشہور اور اچھے ڈیلر سے  خریدیں ۔ اگر آپ اپنا گھر اسلام آباد ، کےپی کے ، پنجاب کے علاقے میں بنانا چاہتے ہیں تو سب سے بہترین بجری مارگلہ کی ہے ، سینٹرل پنجاب کے علاقوں کے لیے سرگودھا کی بجری باقیوں سے بہتر ہے لیکن یہ تین قسم کی مارکیٹ میں دستیاب ہے ، سرگودھا پلانٹ ، سرگودھا اسپیشل ، سرگودھا لوکل ، سرگودھا لوکل سے بچ کے رہیں اور اسے سائٹ پر دیکھ کر ہی اس کے رنگ اور اس میں چھوٹے چھوٹے ذرات کی موجودگی سے پہچانا جا سکتا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

About The Author

Mamoon Hanif
Content writer and a blogger. Passionate in research and analysis on various issues. Keen observer of current affairs and politics.

No Comments

Leave a Reply

%d bloggers like this: