روڑا ( برک بلاسٹ) گھر کی تعمیر کے لیے
روڑا ( برک بلاسٹ )
روڑا اینٹوں کو توڑ کر 40 ملی میٹر یا 50 ملی میٹر کے سائز کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کرنے سے بنتا ہے ۔ روڑا بنانے کے لیے وہ اینٹیں استعمال کی جاتی ہیں جو تھوڑی بہت جلی ہوں یا پھر اینٹوں کی چنائی کے دوران جو آدھی ٹوٹی ہوئی اینٹیں بچ جاتی ہیں ۔ روڑا کا استعمال بنیادوں کے نیچے پیڈ بنانے میں ریت اور سیمنٹ کے ساتھ ملا کر کیا جاتا ہے ، اس کو فلور پی سی سی کے نیچے بھی ڈالا جاتا ہے جو کہ زمین کی کمپیکشن کر کے بنایا جائے ۔ روڑا ہمیشہ اول اینٹ کا بنایا جائے کیونکہ بنیادوں اور فلور کی مضبوطی کا دارومدار کافی حد تک روڑا پر ہوتا ہے ۔
سائٹ پر روڑا کی مقدار کی چیکنگ
روڑا عام چور پر ٹریکٹر ٹرالیوں پر سائٹ پر پہنچایا جاتا ہے اور اس کی مقدار ٹرالی میں بھر کر لوڈ کی جائے تو 3 سے 4 سینکڑا (350-400 کیوبک فٹ) ہوتی ہے ، اس کی مقدار چیک کرنے کا بھی وہی فامولا جو ریت یا بجری کو چیک کرنے کا ہے ، لیکن اگر روڑا آدھی اینٹوں کی شکل میں سائٹ پر پہنچایا جائے تاکہ اسے سائٹ پر ہی لیبر لگا کر تیار کیا جائے تب اس کا حساب لگانا مشکل ہوتا ہے ، اس صورت میں روڑا تیار کرنے کے بعد ہی اس کا حساب لگایا جا سکتا ہے ، روڑے کی کٹائی اس انداز میں کی جائے کہ وہ ایک دڑی کی شکل میں رکھی جائے ۔
دڑی لگانے کے بعد اسے اس فارمولا کے ذریعہ کیلکولیٹ کریں :
ٹوٹل مقدار = مکمل لمبائی ضرب چوڑائی (فٹ) ضرب گھرائی (فٹ)
سائٹ پرروڑا کی کوالیٹی چیکنگ
جیسا کہ اوپر لکھا گیا کہ روڑا کے لیے استعمال کی جانی والی اینٹ اچھی کوالیٹی کی ہو ، اول قسم کی ہو تاکہ بنیادوں اور فلور میں مضبوط رہیں ۔ زیادہ سے زیادہ 20 فیصد کھنگر اینٹ استعمال کی جاسکتی ہے ۔ روڑا مکمل طور پر صاف ہو ، کسی قسم کی مٹی ، پتے یا زمین کی معدنیات کا روڑا پر لگے ہونا اس بات کی نشانی ہوتی ہے کہ روڑا پرانا ہے یا پھر کسی اور سائٹ سے اکھاڑ کر لایا گیا ہے ۔ روڑا کا سائز 50 ملی میٹر سے زیادہ نا ہو تاکہ جب سیمنٹ مکسچر کے ساتھ ڈالا جائے اور کمپیکٹ کیا جائے تو وہ اچھی طرح سے جڑ جائے ، بڑے سائز کے روڑے کا مطلب ہے کہ بہت ساری خلائیں ایسی رہ جائیں گی جس میں سیمنٹ کا مکسچر نہیں پہنچے گا جس سے بنیاد اور فلور کی مضبوطی میں فرق آئے گا اور یہ ایسی چیز ہے جس پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ۔
No Comments