ریٹیننگ والز بیسمنٹ کے لیے ، کنسٹرکشن گائیڈ قسط 4

ریٹیننگ والز بیسمنٹ کے لیے ، کنسٹرکشن گائیڈ قسط 4

ریٹیننگ والز بیسمنٹ کے لیے

گزشتہ قسط میں کچھ مندرجہ ذیل اقدامات پر بات ہوئی تھی :

1۔ ٹو وال

2۔ ویپر بیریئر

3۔ ری انفورسمنٹ

4۔ پانی سے جوڑ کی حفاظت کے لیے پی وی سی

5۔ بیسمنٹ کی بیڈنگ کے لیے کنکریٹ کی بھرائی

اس قسط میں آر سی سی کی ریٹیننگ والز پر بات ہوگی جس میں مندرجہ ذیل امور کو زیر بحث لایا جائیگا :

ریٹیننگ والز کے لیے لے آوٹ :

آرسی سی کا بیڈ تیار کرنا کے بعد پہلا کام ہوتا ہے آر سی سی ریٹیننگ والز تیار کرنا اور اس کے لیے سب سے پہلے دیواروں کے لے آوٹ کے لیے کنکریٹ سٹارٹر کی نشاندہی کرنا ضروری ہے ، سٹارٹر کا فائدہ ایک یہ بھی ہوتا ہے کہ ریٹیننگ والز کے لیے کنکریٹ ڈالنے کے لیے جو شٹرنگ کی جاتی ہے اس کی بھی نشاندہی سٹارٹر سے ہو جاتی ہے ۔

ریٹیننگ والز کے لیے اسٹیل کا جال ( ری انفورسمنٹ ) :

اسٹکچرل انجینیئر کی ڈرائنگ کے عین مطابق آر سی سی ریٹیننگ والز کے لیے اسٹیل کا ایک جال بنایا جاتا ہے ، اس اسٹیل کے جال میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاتا ہے کیونکہ اس نے ارد گرد کی مٹی کا سارا وزن برداشت کرنا ہوتا ہے ۔

ایلیکٹریکل پائپنگ :

اسٹیل کا جال بچھانے کے بعد شٹرنگ کرنے سے پہلے اسٹیل کے جال میں بجلی کی پائیپنگ کا کام مکمل کیا جاتا ہے ، بجلی کی پائیپنگ ڈرائنگ کے مطابق حسب ضرورت کی جاتی ہے۔

شٹرنگ کا طریقہ کار :

ریٹیننگ والز میں کنکریٹ کی بھرائی کے دوران اس کو روکنے کے لیے شٹرنگ کی جاتی ہے ، شٹرنگ کے کئی طریقوں سے ہوتی ہیں ، لکٹری کے تختوں سے ، اسٹیل کے تختوں سے ، پلائی شیٹ سے۔

کنکریٹ کی بھرائی 1:2:4 M15

M15 کنکریٹ کی بھرائی میں 1 تناسب سیمنٹ ، 2 تناسب ریت ، 4 تناسب بجری کے مخلوط میں 24 سے 25 لیٹر پانی ڈالا جاتا ہے ، کنکریٹ کو ہمشہ لوہے کے روڈ سے اچھی طرح مکس کر لینا چاھیے ، جتنا مکس کیا جائیگا اتنی مظبوطی آئیگی ، مزید واٹر پروفنگ کے لیے ایڈ مکسچر ( کیمیکل ) کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جس سے ہنی کامبنگ کا ایشو بھی حل ہو جائیگا ، کنکریٹ کی بھرائی کے بعد کم از کم 10 دن کے لیے ترائی کی جائے تاکہ مضبوطی بھرپور ہو آجائے ۔

آر سی سی ( ری انفورسڈ سیمنٹ کنکریٹ ) اسٹرکچر بہت مہنگا ہوتا ہے ، اور بیسمنٹ تیاری ہی اس سے ہوتی ہے ، بیسمنٹ تیار کرنا تقریبا اکثریت کے بجٹ سے باہر ہوتا ہے ، لیکن بہرحال اس کے فوائد بہت ہیں ، جیسا کہ ایکسٹرا جگہ ، سردی اور گرمی میں کنٹرولڈ درجہ حرارت ، باہر کی ہر قسم کی آلودگی ، شور اور گندگی سے صاف ہوتا ہے ۔ بیسمنٹ کو مکمل اور جزوی طور پر رہائش کے لیے ڈیزائن کیا جاسکتا ہے ، مکمل رہائش ماسٹر بیڈروم واش روم کے ساتھ ، لیوینگ ایریا ، اسٹور ، سرونٹ روم وغیرہ پر مشتمل ہوتی ہے ، جبکہ جزوی رہائش میں صرف لیونگ ایریا وغیرہ شامل ہوتا ہے ، جزوی رہائش والا ڈیزائن زیادہ تجویز کردہ ہے کیونکہ اس میں گیلی جگہ کم ہوتی ہے ، کیونکہ کچن اور واش روم نہیں ہوتے جس کے لیے کسی سیپٹک ٹینک یا ویسٹ ڈیسپوزل سسٹم کی ضرورت نہیں ہوتی ۔

Print Friendly, PDF & Email

About The Author

Mamoon Hanif
Content writer and a blogger. Passionate in research and analysis on various issues. Keen observer of current affairs and politics.

No Comments

Leave a Reply

%d bloggers like this: