واش روم کی ٹائلز کو گننے کا طریقہ
واش روم کی ٹائلز کو کیسے گنا جائے :
واش روم ٹائلز کے لیے دیواروں کا سائز :
فرض کریں دیوار کی طول و عرض ۸ فٹ ضرب ۱۰ فٹ ایک دروازہ اور ایک ہی کھڑکی کے ساتھ ، ٹائلز کی عام طور پر بلندی ۷ فٹ ہوتی ہے ، چنانچہ سب سے پہلے واش روم کی چارو دیواروں کا حساب لگائیں ۔
پہلی دیوار ۱۰ فٹ ، دوسری دیوار ۱۰ فٹ ، تیسری دیوار ۸ ٹ ، چوتھی دیوار ۸ فٹ
10 + 10 + 8 + 8 = 36 ft
واش روم کی دیواروں کا ایریا :
اب آپ چاروں دیواروں کی طول و عرض کو جمع کرلیں تو آپ کو واش روم کا رننگ فٹ مل جائےگا جو کہ 36 ft ہے ، رننگ فٹ نکالنے کے بعد آپ واش روم کا ٹوٹل ایریا نکالیں گے ، اس کا فارمولا یہ ہے کہ آپ رننگ فٹ کو واش روم ٹائل کی لمبائی میں ضرب دے دیں ، اس طرح آپ کے پاس واش روم کا ٹوٹل ایریا آجائےگا۔
36 x 7 = 252 SQFT
کھڑکی اور دروازے کا سائز :
اب ہم نے دروازے اور کھڑکی کے سائز کو مائنس کرنا ہے ، فرض کرلیں کے کھڑکی کا سائز3 ضرب 3 ہے تو کھڑکی کا سائز 9 sq ft ہوا ، ایسے ہی فرض کرلیں کہ دروازے کا سائز 2.5 ضرب 7 فٹ ہے تو اس کا مکمل سائز 17.5 sq ft ہے ۔
واش روم کی دیواروں کا ٹوٹل ایریا :
36 x 7 = 252 SQFT – (17.5+9) = 225.5 sqft
فلور کی پیمائش :
دیوار کی پیمائشیں نکالنے کے بعد اب ہم فلور کی پیمائش کریں گے اس کے لیے واش روم کے طول و عرض کو ضرب کرلیں فلور کی پیمائش نکل آئےگی ۔
لمبائ x چوڑائ = فلور ایریا
10 x 8= 80 sqft
مربع فٹ میں واش روم ٹائلز کی پیمائش :
تمام ضروری پیمائشیں نکالنے کے بعد ہمیں یہ پتہ لگانا ہے کہ ٹوٹل کتنی ٹائلز لگیں گی ؟ ، اس کے لیے ہم دیواروں کے ٹوٹل ایریا (225.5 sq ft) کو فلور کے ٹوٹل ایریا (80 sq ft) میں جمع کر دیں گے ۔
دیواروں کی پیمائش + فلور کی پیمائش = ٹائلز کی تعداد حسب ضرورت
225.5 + 80 = 305.5 sq ft
مربع میٹر میں واش روم ٹائلز کی پیمائش :
پاکستان میں ٹائلز کو مربع میٹر میں ماپا جاتا ہے چنانچہ اپنی آسانی کے لیے ہم بھی اسے مربع میٹر میں ماپیں گے ، اس کے لیے ہم ٹائلز کی ٹوٹل پیمائش کو 10.76 سے تقسیم کر دیں گے ۔
305.5 / 10.76 = 28.4 sqm
چنانچہ مکمل 28.4 sq m کی ٹائلز استعمال ہوں گی ۔
No Comments