Team Overcs

واش روم کی ٹائلز کو گننے کا طریقہ

واش روم کی ٹائلز کو کیسے گنا جائے

واش روم ٹائلز کے لیے دیواروں کا سائز

فرض کریں دیوار کی طول و عرض ۸ فٹ ضرب ۱۰ فٹ ایک دروازہ اور ایک ہی کھڑکی کے ساتھ ، ٹائلز کی عام طور پر بلندی ۷ فٹ ہوتی ہے ، چنانچہ سب سے پہلے واش روم کی چارو دیواروں کا حساب لگائیں ۔

پہلی دیوار ۱۰ فٹ ، دوسری دیوار ۱۰ فٹ ، تیسری دیوار ۸ ٹ ، چوتھی دیوار ۸ فٹ

10 + 10 + 8 + 8 = 36 ft

واش روم کی دیواروں کا ایریا

اب آپ چاروں دیواروں کی طول و عرض کو جمع کرلیں تو آپ کو واش روم کا رننگ فٹ مل جائےگا جو کہ 36 ft ہے ، رننگ فٹ نکالنے کے بعد آپ واش روم کا ٹوٹل ایریا نکالیں گے ، اس کا فارمولا یہ ہے کہ آپ رننگ فٹ کو واش روم ٹائل کی لمبائی میں ضرب دے دیں ، اس طرح آپ کے پاس واش روم کا ٹوٹل ایریا آجائےگا۔

36 x 7 = 252 SQFT

کھڑکی اور دروازے کا سائز

اب ہم نے دروازے اور کھڑکی کے سائز کو مائنس کرنا ہے ، فرض کرلیں کے کھڑکی کا سائز3 ضرب 3 ہے تو کھڑکی کا سائز 9 sq ft ہوا ، ایسے ہی فرض کرلیں کہ دروازے کا سائز 2.5 ضرب 7 فٹ ہے تو اس کا مکمل سائز 17.5 sq ft ہے ۔

واش روم کی دیواروں کا ٹوٹل ایریا

36 x 7 = 252 SQFT – (17.5+9) = 225.5 sqft

فلور کی پیمائش

دیوار کی پیمائشیں نکالنے کے بعد اب ہم فلور کی پیمائش کریں گے اس کے لیے واش روم کے طول و عرض کو ضرب کرلیں فلور کی پیمائش نکل آئےگی ۔

لمبائ x چوڑائ = فلور ایریا

10 x 8=  80 sqft

مربع فٹ میں واش روم ٹائلز کی پیمائش

تمام ضروری پیمائشیں نکالنے کے بعد ہمیں یہ پتہ لگانا ہے کہ ٹوٹل کتنی ٹائلز لگیں گی ؟ ، اس کے لیے ہم دیواروں کے ٹوٹل ایریا (225.5 sq ft) کو فلور کے ٹوٹل ایریا (80 sq ft) میں جمع کر دیں گے ۔

دیواروں کی پیمائش + فلور کی پیمائش = ٹائلز کی تعداد حسب ضرورت

225.5 + 80 = 305.5 sq ft

مربع میٹر میں واش روم ٹائلز کی پیمائش

پاکستان میں ٹائلز کو مربع میٹر میں ماپا جاتا ہے چنانچہ اپنی آسانی کے لیے ہم بھی اسے مربع میٹر میں ماپیں گے ، اس کے لیے ہم ٹائلز کی ٹوٹل پیمائش کو 10.76 سے تقسیم کر دیں گے ۔

305.5 / 10.76 = 28.4 sqm

چنانچہ مکمل 28.4 sq m کی ٹائلز استعمال ہوں گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *