Start a Project
بلاگز کی طرف واپس
تعمیراتی میٹیریل ہاؤس کنسٹرکشن گائیڈ

لکڑی دروازوں کیلئے پاکستان میں

لکڑی

اسے عمارتی لکڑی بھی کہا جاتا ہے، گھر کی فینیشنگ کرتے وقت لکڑی کا استعمال بہت اہم ہوتا ہے، گھر کے دروازوں کے فریم، دروازے، دروازوں کی چوگاٹھیں اور بارڈر وغیرہ سب اسی کی بنائی جاتی ہیں۔ چونکہ یہ ایک قدرتی تعمیراتی سامان ہے اس کی کچھ خصوصیات ہیں جیسا کہ نمی کی مقدار، مضبوطی، لچک، سختی وغیرہ۔ ہر لکڑی میں مختلف خصوصیات ہوتی ہیں اور یہ سیزن اور علاقہ پر بھی منحصر ہوتا ہے، کمرشل استعمال سے پہلے جب درختوں سے لکڑی کاٹی جاتی ہے تو اس کی نمی کو سکھایا جاتا ہے، لکڑی میں 8-10 فیصد نمی قابل برداشت ہے۔ اگر لکڑی کو صحیح طرح سکھا کر قابل قبول فیصد تک نمی کو نہیں لایا جائے تو اس میں سکھڑنے اور پھولنے کی شکایت آتی ہے۔ اگر ایک حد سے زیادہ لکڑی میں نمی کم ہوجائے تو لکڑی سکھڑ جاتی ہے جبکہ اگر نمی بڑھ جائے تو پھول جاتی ہے، ایسا بار بار ہوتا رہتا ہے جبتک کہ لکڑی میں نمی کی مقدار اردگرد کی ہوا کی نمی اور درجہ حرارت کے ساتھ بیلینس نہیں ہوجاتی۔ اس پورے معاملے کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے اگر لکڑی کو اچھی طرح سے ‘‘ سوکھی بھٹی ’’ کے طریقے سے سوکھا لیا جائے۔ لکڑی خریدتے وقت ‘کے ڈی’ کا لفظ لکڑی کے پھٹوں کے ساتھ لکھا ہوتا ہے اس کا مطلب یہی ہوتا ہے کہ اسے بھٹے میں سوکھایا گیا ہے۔

مارکیٹ میں مہیا لکڑیوں کے نام ان درختوں کے نام سے جانا جاتا ہے جس سے وہ کاٹی گئی ہوں، پاکستان میں گھر کی تعمیر کے دوران عام طور پر استعمال ہونے والی لکڑیاں کچھ مندرجہ ذیل ہیں:

پڑتل

یہ پاکستان میں سب سے سستی اور با آسانی سے ملنے والی لکڑی ہے، جب اس کو کاٹا جاتا ہے تو اس کو اس کے کریمی اور سفید رنگ سے پہچانا جا سکتا ہے اور سوکھنے کے بعد کچھ وقت کے بعد ہلکا سا بھورا رنگ ہوجاتا ہے۔ اس کی خاصیت یہ ہے کہ یہ بہت ہلکے وزن کے ساتھ انتہائی نرم، کمزور اور آسانی سے ٹوٹ جانے والی ہے۔ اگر گھر میں کوالٹی اور صفائی لانی ہو تو یہ والی لکڑی بلکل بھی نہیں لگانی چاہیے، اگر اچھی طرح سے علاج نا کیا جائے تو اس میں دیمک اور دوسرے کیڑے لگنے کا بہت امکان ہوتا ہے۔

پڑتل لکڑی

لاہور میں پڑتل لکڑی کا ریٹ: 1750/cft روپے ہے۔

کیل

لوکل پائن ووڈ کو کیل بھی کہتے ہیں، گھر کی تعمیر میں پاکستانی کیل بہت اچھی اور مناسب قیمت کی ہے لیکن یہ پہلے کی طرح اب اتنی عام نہیں ملتی جس کی وجہ سے اس کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے، خریدتے وقت یہ ضرور کنفرم کر لیں کہ وہ لوکل کیل ہی ہے کیونکہ مارکیٹ میں امپورٹڈ کیل بھی بہت موجود ہے جیسا کہ جرمن کیل، ملائیشین کیل — لوکل کیل کے مقابلے میں یہ سستی بھی ہیں اور ان کی کوالٹی بھی کافی ہلکی ہوتی ہے۔

کیل لکڑی

لاہور میں پاکستانی کیل لکڑی کا ریٹ: 2800/cft روپے ہے۔

لاہور میں امپورٹڈ کیل لکڑی کا ریٹ: 2000 – 2100/cft روپے ہے۔

ییلو پائین (Yellow Pine)

یہ لکڑی امریکہ کے مختلف پائن کے درختوں سے حاصل کی جاتی ہے۔ اس پر سیدھی اور گول انداز کی لائنیں ہوتی ہیں اور اس کے پیلے رنگ سے اس کو پہچانا جا سکتا ہے۔ یہ نا اتنی مہنگی ہوتی ہے نا ہی اتنی سستی لیکن یہ لکڑی صرف چوگاٹھوں میں استعمال کرنی چاہیے۔ اس کی سطح کھردری سی ہوتی ہے حتی کہ اچھی خاصی رگڑائی کے بعد پالش کر کے بھی عجیب سی شکل نکلتی ہے، اس کے سکھڑنے اور پھولنے کے امکانات بھٹے میں سوکھانے کے بعد بھی زیادہ ہوتے ہیں۔

ییلو پائن لکڑی

لاہور میں ییلو پائن کی قیمت: 2500/cft سے 3400/cft روپے ہے۔

ایش ووڈ

اچھی کوالٹی کی تعمیر میں عام طور پر ایش ووڈ کا استعمال کیا جاتا ہے، یہ نا اتنی سستی اور نا ہی اتنی مہنگی ہے لیکن یہ کچھ اچھی خصوصیات کی حامل ہے، جیسا کہ لچک دار، ٹوٹنے میں مضبوط، سکھڑنا اور پھولنا کم ہوتا ہے، اس میں لائنیں بلکل سیدھی ہوتی ہیں اور یہ سفید بھورے رنگ کی ہوتی ہے۔

ایش ووڈ لکڑی

لاہور میں ایش ووڈ کی قیمت: 5400/cft سے 5800/cft روپے ہے۔

موہاگنی

موہاگنی بہت ہی اچھی اور عمدہ لکڑی ہے، کوالٹی تعمیر میں اس کا استعمال کرنا چاہیے، یہ دیار سے تو سستی ہے لیکن میرانتی کے مقابلے میں مہنگی ہے، اس کا لال بھورا رنگ ہوتا ہے اور اس کی سطح بہت ہی ملائم اور سیدھی ہوتی ہے۔ دیار کی طرح اس کو دیمک نہیں لگتا اور سوکھنے کے بعد اس کے سکھڑنے اور پھولنے کے بھی امکانات نا ہونے کے برابر ہوتے ہیں، اس کی سختی کی وجہ سے اس کو دروازوں میں استعمال کرنا چاہیے، اس کی ایک خامی یہ ہے کہ اس پر پالش صرف گہرے رنگ کی ہوسکتی ہے کیونکہ یہ قدرتی گہرے رنگ میں ہوتی ہے، یہ دو کوالٹیوں میں آتی ہے: موہاگنی اور سپیلے۔

موہاگنی لکڑی

لاہور میں موہاگنی لکڑی کی قیمت: 500/cft روپے ہے۔

لاہور میں موہاگنی (سپیلے) لکڑی کی قیمت: 5600/cft روپے ہے۔

دیار

یہ پاکستان کے قومی درخت سے حاصل کی جانے والی لکڑی ہے۔ یہ بہت پائیدار لیکن مہنگی لکڑی ہے۔ اس کی سطح پر سیدھی خطوط، اور بہت ہی عمدہ اور باترتیب ٹیکسچر ہوتا ہے۔ یہ تقریباً نا ہونے کے برابر سکھڑتی اور پھولتی ہے، اس میں دیمک اور دوسرے حشرات بھی کم ہی لگتے ہیں۔

دیار لکڑی

لاہور میں دیار کا ریٹ: 4500-8000/cft روپے ہے۔

بلوط (اوک)

ایش ووڈ کی طرح اوک بھی سخت لکڑی ہوتی ہے جو کہ لال اور پیلے بھورے رنگ میں دستیاب ہے، اس کے ریشے بہت باریک، سیدھے اور کھلے ہوتے ہیں۔ اوک عام طور پر گھر کے فرنیچر اور الماریوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے، اس کے دروازے بنانے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ پالش کے بعد اس کے ریشے تقریباً بلکل ختم ہوجاتے ہیں۔

اوک لکڑی

لاہور میں اوک لکڑی کی قیمت: 2900/cft ہے۔

گہری بھوری میرانتی لکڑی

موہاگنی لکڑی کی طرح میرانتی بھی سخت لکڑی ہے جو کہ لال اور گہرے بھورے رنگ میں ہوتی ہے، اس کے ریشے بھی کافی باریک، سیدھے اور کھلے ہوتے ہیں۔ اس میں اور موہاگنی میں فرق کرنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ دونوں کا رنگ اور ریشے ایک طرح کے ہوتے ہیں، لیکن موہاگنی خریدتے وقت خیال رکھا جائے کیونکہ موہاگنی کے نام پر میرانتی بیچی جاتی ہے — گہرے بھورے رنگ کی میرانتی لکڑی کو موہاگنی بول کر بیچا جاتا ہے۔

لاہور میں گہرے بھورے رنگ کی میرانتی لکڑی کی قیمت: 3900/cft ہے۔

گرین میپل

یہ ایک امپورٹڈ لکڑی ہے جس کا انوکھا رنگ، ملائم ریشے اور مضبوطی کی وجہ سے یہ لکڑی بڑھئیوں میں ہر لکڑی کے کام کے لیے پسندیدہ ہے۔ میپل لکڑی بہت ہی عمدہ، فاخر اور یکساں ساخت کے ساتھ بلکل سیدھے ریشے والی ہوتی ہے، لیکن تھوڑے بہت ریشے آگ کی لہر، پرندے کی آنکھ، گھنگرالو اور لہراتی ہوئی ہوتی ہیں۔ یہ لکڑی دروازوں میں بھی استعمال کی جاسکتی ہے لیکن زیادہ تر اس کا استعمال بہت ہی عمدہ فرنیچر بنانے میں کیا جاتا ہے۔

لاہور میں میپل لکڑی کی قیمت: 3800/cft ہے۔

نوٹ: تمام قیمتیں اچھی کوالٹی اور عمدہ لکڑی کی ہیں۔ یہ قیمتیں دسمبر 2020 میں اپ ڈیٹ کی گئی ہیں۔

سائیٹ پر کوالٹی چیک

بلکل اچھی طرح سے لکڑی کا ٹیسٹ کرنا تو کسی ماہر کا کام ہے لیکن ایک عام شخص لکڑی خریدتے وقت مندرجہ ذیل کوالٹی چیک کر سکتا ہے:

سائیٹ پر لکڑی کا کوانٹیٹی چیک

لکڑی کو کیوبک فیٹ میں ماپا جاتا ہے، لیکن اس کو انچ میں ماپ کر فٹ میں تبدیل کیا جاتا ہے، اگر لکڑی کے ایک پھٹے کو آرے سے چیرا جائے جو کہ 2 انچ چوڑا ہوتا ہے کیونکہ زیادہ تر دروازوں کے لیے 2 انچ والے سب سے لمبے پھٹے استعمال کیے جاتے ہیں جبکہ چوگاٹھوں کے لیے 1.5 انچ والا استعمال کیا جاتا ہے۔

لکڑی کی پیمائش کا طریقہ

ہم فرض کر لیتے ہیں کہ ہم نے لکڑی کے پھٹے کو اوپر دی گئی تصویر کے مطابق چیرا اور اس کی مندرجہ ذیل پیمائشیں ہیں:

Length = 14’ (168 inches) Width = 1’ (12 inches) Height = 2” (2 inches) Total Quantity in cubic inches = Length (in.) × Width (in.) × Height (in.) = 168 (in.) × 12 (in.) × 2 (in.) = 4032 in³ 1 ft³ = 1728 in³ (12 in. × 12 in. × 12 in.) Total Quantity in cubic feet = 4032 / 1728 = 2.33 ft³

اس طرح ہر پھٹے کا کیوبک فٹ نکال کر لکڑی کے تمام پھٹوں کی کل مقدار جمع کر لی جاتی ہے۔

Ready to build
without the nightmare?

Tell us the plot, the budget and the deadline — we'll bring the drawings, the crew and the schedule.

Get a Free Consultation →