واش روم کی ٹائلز کے لیے دیواروں کا سائز
فرض کریں دیوار کی طول و عرض 8 فٹ ضرب 10 فٹ ہے، ایک دروازہ اور ایک کھڑکی کے ساتھ، ٹائلز کی عام طور پر بلندی 7 فٹ ہوتی ہے، چنانچہ سب سے پہلے واش روم کی چاروں دیواروں کا حساب لگائیں۔
پہلی دیوار 10 فٹ، دوسری دیوار 10 فٹ، تیسری دیوار 8 فٹ، چوتھی دیوار 8 فٹ 10 + 10 + 8 + 8 = 36 فٹ
واش روم کی دیواروں کا ایریا
اب آپ چاروں دیواروں کی طول و عرض کو جمع کر لیں تو آپ کو واش روم کا رننگ فٹ مل جائےگا جو کہ 36 فٹ ہے۔ رننگ فٹ نکالنے کے بعد آپ واش روم کا ٹوٹل ایریا نکالیں گے، اس کا فارمولا یہ ہے کہ آپ رننگ فٹ کو واش روم ٹائل کی بلندی سے ضرب دے دیں، اس طرح آپ کے پاس واش روم کا ٹوٹل ایریا آ جائےگا۔
36 x 7 = 252 مربع فٹ
کھڑکی اور دروازے کا سائز
اب ہم نے دروازے اور کھڑکی کے سائز کو مائنس کرنا ہے۔ فرض کر لیں کہ کھڑکی کا سائز 3 ضرب 3 فٹ ہے تو کھڑکی کا سائز 9 مربع فٹ ہوا، ایسے ہی فرض کر لیں کہ دروازے کا سائز 2.5 ضرب 7 فٹ ہے تو اس کا مکمل سائز 17.5 مربع فٹ ہے۔
واش روم کی دیواروں کا ٹوٹل ایریا
252 مربع فٹ – (17.5 + 9) = 225.5 مربع فٹ
فلور کی پیمائش
دیوار کی پیمائشیں نکالنے کے بعد اب ہم فلور کی پیمائش کریں گے، اس کے لیے واش روم کے طول و عرض کو ضرب کر لیں، فلور کی پیمائش نکل آئےگی۔
لمبائی x چوڑائی = فلور ایریا 10 x 8 = 80 مربع فٹ
مربع فٹ میں واش روم ٹائلز کی پیمائش
تمام ضروری پیمائشیں نکالنے کے بعد ہمیں یہ پتہ لگانا ہے کہ ٹوٹل کتنی ٹائلز لگیں گی؟ اس کے لیے ہم دیواروں کے ٹوٹل ایریا (225.5 مربع فٹ) کو فلور کے ٹوٹل ایریا (80 مربع فٹ) میں جمع کر دیں گے۔
دیواروں کی پیمائش + فلور کی پیمائش = ٹائلز کی مطلوبہ تعداد 225.5 + 80 = 305.5 مربع فٹ
مربع میٹر میں واش روم ٹائلز کی پیمائش
پاکستان میں ٹائلز کو مربع میٹر میں ماپا جاتا ہے، چنانچہ اپنی آسانی کے لیے ہم بھی اسے مربع میٹر میں ماپیں گے، اس کے لیے ہم ٹائلز کی ٹوٹل پیمائش کو 10.76 سے تقسیم کر دیں گے۔
305.5 / 10.76 = 28.4 مربع میٹر
چنانچہ مکمل 28.4 مربع میٹر ٹائلز استعمال ہوں گی۔