Start a Project
بلاگز کی طرف واپس
پلمبنگ الیکٹریکل

UPVC اور PPRC گھر کی تعمیر کے لیے

ان پلاسٹیسائزڈ پولی وینل کلورایڈ اور پولی پروپیلین رینڈم کوپولیمر ، یہ دو فل فارم ہیں اور وہ مادے بھی جو UPVC اور PPRC کے پائپ میں استعمال ہوتے ہیں ۔ UPVC سیوریج اور بجلی کی پائپنگ میں استعمال ہوتا ہے جبکہ PPRC پانی اور گیس کی لائن ڈآلنے میں استعمال ہوتا ہے ۔ پاکستان میں پہلے بجلی کی وائرنگ کے پائپنگ عام طور پر پلاسٹک کے پائپ سے کی جاتی تھی ، سیوریج کے پہلے سے تیار شدہ کنکریٹ کے پائپ ڈالے جاتے تھے جبکہ پانی اور گیس کے لیے GI کے اسٹیل کے پائپ استعمال کیے جاتے تھے،لیکن اب UPVC اور PPRC کا مندرجہ وجوہات کی بنا پر استعمال زیادہ وہ چکا ہے :

اس کے مندرجہ ذیل فوائد ہیں:

UPVC اور PPRC دونوں پاکستان میں مختلف رنگ اور کوالیٹیز میں کئی برانڈز میں دستیاب ہیں ، کچھ مشہور برانڈ مندرجہ ذیل ہیں :

بجلی اور سیوریج کی پائپنگ کے لیے UPVC خریدتے وقت خیال رکھیں کہ وہ کسی اچھے برانڈ اور مشہور ڈیلر سے لیں ۔ زیادہ تر برانڈ پائپ کو دو کولیٹیز میں بناتےہیں پیور یا میڈیم اور کنڈیوٹ ۔ گھر کی تعمیر کے دوران استعمال کی جانی والی کوالیٹی میڈیم ہونی چاھیے ۔ پائپ میں اچھآ تناو اور وزن برداشت کرنے کی صلاحیت ہونی چاھیے ۔ چھوٹے قطر یعنی پتلے پائپ جیسا کہ 3/4 انچ کے پائپ جو بجلی کی پائپنگ میں عام طور پر استعمال ہوتے ہیں وہ باآسانی موڑے جا سکیں . PPRC کو بھی دو گیجوں میں بنایا جاتا ہے جسے PN20 اور PN16 سے تعین کیا جاتا ہے . PN20 زیادہ پریشر والے پانی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ، لیکن گھروں کی تعمیر میں عام طور پر PN16 کا استعمال کیا جاتاہے ۔ کچھ کمپنیاں گیس کے لیے خصوصی پائپ تیار کرتی ہیں جیسا کہ نیچے تصاویر میں دکھایا گیا ہے اور یہ باآسانی مارکیٹ میں دستیاب ہوتے ہیں ۔

Gas conduit
Gas conduit
PPRC conduit
PPRC conduit
Electric conduit
Electric conduit

Drain pipes

Ready to build
without the nightmare?

Tell us the plot, the budget and the deadline — we'll bring the drawings, the crew and the schedule.

Get a Free Consultation →