Start a Project
بلاگز کی طرف واپس
تعمیراتی میٹیریل

گھر کی تعمیر کے لیے بجری

انگریزی ورژن کے لیے یہاں کلک کریں

کرش (بجری)

بڑے پتھروں کو توڑ کر چھوٹے چھوٹے پتھر بنانے سے بجری تیار ہوجاتی ہے، اس کا سب سے زیادہ استعمال کنکریٹ مکس میں ہوتا ہے تاکہ زیادہ مضبوط اور طاقتور سٹرکچر بن سکے۔ بجری پلین سیمنٹ کنکریٹ اور ری انفورسڈ سیمنٹ کنکریٹ دونوں میں استعمال ہوتی ہے۔ پاکستان میں بہت ساری کرش بنانے والی جگہیں ہیں جن میں سے کچھ مشہور مندرجہ ذیل ہیں:

مارکیٹ میں ملنے والی بجری کو جہاں کوٹا جاتا ہے اسی جگہ کے نام سے جانا جاتا ہے، پتھروں کو مختلف سائز میں کوٹا جاتا ہے لیکن زیادہ تر جو گھر کی تعمیر میں استعمال ہوتی ہے وہ 7 سے 12 ملی میٹر تک ہوتی ہے۔

سائٹ پر مقدار کی چیکنگ

بجری کی مقدار کی چیکنگ ریت کی طرح ہی کرتے ہیں، کرش ڈمپرز میں سائٹ پر لائی جاتی ہے، اس کی کیوبک فٹ میں پیمائش کی جاتی ہے، جسے مقامی زبان میں سینکڑا کہا جاتا ہے۔ کرش کی مقدار اور تعداد کی چیکنگ اس لیے ضروری ہے تاکہ ان دو نمبر ڈیلرز سے بچا جا سکے جو دھوکہ بازی سے باز نہیں آتے۔ کچھ انچوں کے فرق سے آپ کو 5,000 یا 10,000 روپے کا نقصان ہو سکتا ہے۔ اس کی پیمائش کرنا بہت آسان ہے: ڈمپرز کے اندرونی حصے کی پیمائش لے لیں، طول و عرض اور گہرائی کو کسی سٹیل راڈ سے ماپ لیں، گہرائی کو صرف وہاں تک ماپیں جہاں تک کرش ہو، اگر پیمائشیں مکمل نمبرز میں نہ آئیں تو ان کو اعشاریہ میں تبدیل کر لیں، مثال کے طور پر:

فرض کر لیں: لمبائی = 15 فٹ 8 انچ، چوڑائی = 7 فٹ 4 انچ، گہرائی = 9 فٹ 10 انچ فٹ اتنے ہی رہیں گے لیکن انچز کو تبدیل کر دیں: 8" = 8/12 = .67 ، 4" = 4/12 = .33 ، 10" = 10/12 = .83 نتیجہ: لمبائی = 15.67 ، چوڑائی = 7.33 ، گہرائی = 9.83 ٹوٹل مقدار = 15.67 x 7.33 x 9.83 = 1130 مکعب فٹ

سائٹ پر کوالیٹی چیک

چونکہ بجری کنکریٹ مکس اور مضبوطی کے لیے ناگزیر ہے اس لیے اس کی کوالیٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔ بجری کی کوالیٹی چیک اصل میں تو لیبارٹری میں ہوتی ہے، لیکن گھر کی تعمیر کے دوران لیبارٹری ٹیسٹ کروانا ایک لمبا اور تقریباً ناممکن کام ہے، لہٰذا بجری ہمیشہ مشہور اور اچھے ڈیلر سے خریدیں۔ اگر آپ اپنا گھر اسلام آباد، کے پی کے، پنجاب کے علاقے میں بنانا چاہتے ہیں تو سب سے بہترین بجری مارگلہ کی ہے، سنٹرل پنجاب کے علاقوں کے لیے سرگودھا کی بجری باقیوں سے بہتر ہے لیکن یہ تین قسم کی مارکیٹ میں دستیاب ہے: سرگودھا پلانٹ، سرگودھا اسپیشل، سرگودھا لوکل — سرگودھا لوکل سے بچ کر رہیں، اور اسے سائٹ پر دیکھ کر ہی اس کے رنگ اور اس میں چھوٹے چھوٹے ذرات کی موجودگی سے پہچانا جا سکتا ہے۔

Ready to build
without the nightmare?

Tell us the plot, the budget and the deadline — we'll bring the drawings, the crew and the schedule.

Get a Free Consultation →