Start a Project
بلاگز کی طرف واپس
تعمیراتی میٹیریل الیکٹریکل ورک

بجلی کی تاریں پاکستان میں

بجلی کی تاریں

گھر کی تعمیر کے دوران بجلی کی تاریں بہت کلیدی اہمیت رکھتی ہیں اور یہ فینیشنگ کا پہلا مرحلہ ہوتا ہے۔ بجلی کی تاروں کے ذریعے پورے گھر کی بجلی کی چیزوں کو کرنٹ پہنچایا جاتا ہے۔ بجلی کی تاریں دو اجزاء پر مشتمل ہوتی ہیں: تانبے کا کنڈکٹر اور انسولیشن — تانبے کا کنڈکٹر اہم جزو ہوتا ہے کیونکہ یہی کرنٹ کو لے کر جاتا ہے جبکہ انسولیشن کے اندر تانبے کا کنڈکٹر ہوتا ہے۔

گھر میں جو بجلی کی تاریں استعمال کی جاتی ہیں انہیں عام استعمال کی تاریں بھی کہا جاتا ہے۔ اس طرح کی تاریں مختلف سائز اور کورز میں بنائی جاتی ہیں لیکن صرف مندرجہ ذیل تاریں گھر کی تعمیر کے دوران استعمال کی جاتی ہیں۔

سنگل کور 3/.029 یا پھر 1.5 ایم ایم

رہائشی گھر کی تعمیر میں استعمال کی جانے والی تاریں زیادہ تر 3/.029 ہی ہوتی ہیں۔ اس میں 3 ان تانبے کے کنڈکٹروں کی تعداد بتاتا ہے جبکہ .029 اس کے انسولیشن کی موٹائی کا بتاتا ہے جس میں ہر کنڈکٹر لپٹا ہوتا ہے۔ 3/.029 کی تار گھر کی تمام کم وولٹیج والی ایپلائنسز اور ڈیوائسوں تک کرنٹ پہنچانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

سنگل کور 7/.029 یا پھر 2.5 ایم ایم

7/.029 کی تار ہر کمرے کے علیحدہ مین کنکشن کے لیے استعمال کی جاتی ہے، 7 کا نمبر اس تار میں موجود تانبے کے کنڈکٹر کی تعداد بتاتا ہے اور .029 اس کے انسولیشن کا بتاتا ہے جس میں ہر کنڈکٹر لپٹا ہوتا ہے۔ ہر کمرے کے لیے ایک 7/.029 کی تار کافی ہوتی ہے جو کہ مین ڈی بی سے جوڑی جاتی ہے جس سے پورے کمرے کا لوڈ گزارا جاتا ہے سوائے اے سی یا پھر کسی بھی ہائی وولٹیج ڈیوائس یا مشین کے — ان کے لیے علیحدہ تاریں ڈالی جاتی ہیں۔

سنگل کور 7/.036 یا پھر 4 ایم ایم

ہر گھر میں ہائی وولٹیج والی اپلائنسز یا ڈیوائسیں لگی ہوتی ہیں جیسے کہ اے سی، بجلی والے ہیٹر، بجلی والے گیزر یا اوون وغیرہ۔ گو کہ یہ تمام آلات 3/.029 یا 7/.029 پر بھی چل جاتے ہیں لیکن بہتر ہوتا ہے کہ ان آلات کے لیے 7/.036 کی تار ڈالی جائے۔ اس میں بھی 7 کا نمبر اس میں موجود کنڈکٹروں کی تعداد بتاتا ہے اور .036 اس کے انسولیشن کی موٹائی بتاتا ہے۔

4 کور 19/0.52 یا 25 ایم ایم

گھر کی تعمیر کے دوران ایک بہت اہم تار استعمال کی جاتی ہے اور وہ ہے 4 کور 19/0.52 — اس میں 19 کنڈکٹر ہوتے ہیں ہر ایک کور میں اور 0.52 ہر کور کی موٹائی بتا رہا ہے۔ یہ تار گھر کی مین تار کے طور پر استعمال کی جاتی ہے جس سے تمام ہائی وولٹیج تاروں کو جوڑا جاتا ہے۔ 4 کور تاریں سلور اور تانبے دونوں میں پائی جاتی ہیں۔ گورنمنٹ ہمیشہ ہائی وولٹیج کے لیے سلور والی تار ہی لگاتی ہے لیکن 4 کور کی کاپر/تانبے کی تار کا گھر کی مین وائرنگ کے لیے استعمال بہتر ہوتا ہے کیونکہ اس سے پورے گھر کا لوڈ جانا ہوتا ہے۔

انٹرکام / ٹیلیفون کی تار 1 سے 5 پیئر

وہ تمام کمپنیاں جو کمرشل اور رہائشی استعمال کے لیے عام بجلی کی تاریں بناتی ہیں، وہ کمیونیکیشن وائریں بھی بناتی ہیں جو کہ انٹرکام اور ٹیلیفون جیسے کم وولٹیج والے آلات کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ یہ تاریں مختلف پیئرز میں بنائی جاتی ہیں اور ہر پیئر میں دو مختلف کنڈکٹر ہوتے ہیں۔ عام طور پر ٹیلیفون کے کنکشن کے لیے 1 پیئر کی تار ڈالی جاتی ہے، جبکہ 5 پیئر والی تار گھر کی مین انٹرینس سے اندرونی جنکشن والی ڈی بی سے جوڑنے کے لیے ڈالی جاتی ہے جس سے انٹرکام، کیمرے اور بجلی والے لاک جوڑے جاتے ہیں۔

بجلی کی تاروں کی اقسام اور گیج چارٹ

پاکستان میں عام استعمال والی اچھی کوالٹی والی تاریں کافی برانڈز بنا رہے ہیں جو دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ 99 فیصد تانبے کی ہوتی ہیں اور آگ پروف ہوتی ہیں۔ ان میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں:

سائیٹ پر بجلی کی تاروں کا کوالٹی چیک

چاہے ان برانڈوں میں 99 فیصد تانبہ ہو یا نا ہو، لیکن یہ تاریں انہی کی لگانی چاہئیں۔ سائیٹ پر تار کو جلا کر ایک چھوٹا سا ٹیسٹ کیا جائے تاکہ اس کے انسولیٹر کا پتہ چل سکے۔ جب آپ تار کو باہر سے آگ لگائیں تو تار کے اوپر لگا انسولیٹر پٹرول کا کام نا کرے کہ جس سے آگ بڑھے بلکہ وہ آگ کو روکے اور بجھا دے۔ جتنی جلدی آگ بجھے گی اتنا اچھا تار کا انسولیٹر ہوگا۔ دوسرا، تانبے کی کوالٹی کا اندازہ اس کے رنگ سے لگایا جاسکتا ہے، اسے مروڑ کر بھی چیک کیا جا سکتا ہے کہ وہ ٹوٹے نا۔ مارکیٹ میں بہت سی غیر معروف تاریں بھی ملتی ہیں جو کافی سستی ہوتی ہیں لیکن زیادہ تر ان میں ہلکی کوالٹی ہوتی ہے، ایسی تاروں کے استعمال سے بچنا چاہیے — ہلکی کوالٹی کی تاروں سے شارٹ سرکٹ ہونے کا خطرہ رہتا ہے جس سے آگ بھڑکنے یا بجلی کے بلوں میں اضافے کا امکان ہو جاتا ہے۔

Ready to build
without the nightmare?

Tell us the plot, the budget and the deadline — we'll bring the drawings, the crew and the schedule.

Get a Free Consultation →