Start a Project
بلاگز کی طرف واپس
کنسٹرکشن گائیڈ

کنسٹرکشن گائیڈ (۲): گھریلو نقشے کے مختلف انداز

آپ کو اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لئے کیسے گھریلو نقشے کی ضرورت ہے؟

گھریلو نقشے کا دارومدار آپ کی فیملی کی ضروریات پر منحصر ہوتا ہے، زیادہ افراد پر مشتمل فیملی کو زیادہ کمروں کی ضرورت ہوگی۔ پاکستان میں گھروں کو سنگل یونٹ اور ڈبل یونٹ میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، سنگل یونٹ ایک ہی فیملی کے زیرِ استعمال ہوتا ہے، اور یہ گھر کچھ ایسے انداز میں تعمیر کئے جاتے ہیں کہ اس کے تمام فلور ایک دوسرے سے منسلک ہوتے ہیں کہ بغیر کسی رکاوٹ کے کسی بھی فلور تک رسائی ممکن ہوتی ہے، جبکہ ڈبل یونٹ گھر کی تعمیر کچھ ایسے کی جاتی ہے کہ ہر فلور کی علیحدہ داخلی لابی ہوتی ہے تاکہ مالک/مالکن ایک فلور اپنے زیرِ استعمال رکھتے ہوئے دوسرا فلور کرائے پر دے سکے۔ ڈبل یونٹ گھر تجویز کردہ ہے جس سے کم از کم آپ کے کچن کے روزمرہ کے اخراجات سیکیور ہو جاتے ہیں، بجٹنگ اور تخمینہ لاگت کی تفاصیل اگلے بلاگز میں بیان کی جائیں گی۔

پانچ مرلہ (125 گز) سنگل یونٹ گھروں کے نقشے

گراؤنڈ فلور 1 بیڈ روم اٹیچ واش روم کے ساتھ، ڈرائنگ روم، ٹی وی لاؤنج، کچن اور ایک کار پورچ پر مشتمل ہوتا ہے۔

فرسٹ فلور 2 بیڈ روم اٹیچ واش روم کے ساتھ، اور ایک چھوٹے کچن پر مشتمل ہوتا ہے۔

پانچ مرلہ (125 گز) ڈبل یونٹ گھروں کے نقشے

گراؤنڈ فلور 1 بیڈ روم اٹیچ واش روم کے ساتھ، ڈرائنگ روم، ٹی وی لاؤنج، کچن اور 1 کار پورچ پر مشتمل ہوتا ہے، جہاں سے دونوں فلورز کے لئے علیحدہ داخلی دروازے بنائے جاتے ہیں۔

فرسٹ فلور 2 بیڈ رومز اٹیچ واش رومز کے ساتھ، ایک چھوٹا ٹی وی لاؤنج، اور 1 کچن پر مشتمل ہوتا ہے۔

پانچ مرلہ گھر کے کمروں کا تجویز کردہ سائز (10 ft x 12 ft)۔

بہرحال تمام کمرے ایک سائز کے نہیں ہو سکتے۔ سرونٹ کوارٹر 200 گز کا ہوگا اگر ضرورت ہو تو چھت پر بنایا جا سکتا ہے جسے ممٹی کہا جاتا ہے۔

دس مرلہ (250 گز) سنگل یونٹ گھروں کے نقشے

گراؤنڈ فلور 1 بیڈ روم اٹیچ واش روم کے ساتھ، ڈرائنگ اور ڈائننگ روم، ٹی وی لاؤنج، کچن، اسٹور اور 1 کار پورچ پر مشتمل ہوتا ہے۔

فرسٹ فلور 3 بیڈ رومز اٹیچ واش رومز، ٹی وی لاؤنج اور ایک چھوٹے کچن کاؤنٹر پر مشتمل ہوتا ہے۔

دس مرلہ (250 گز) ڈبل یونٹ گھروں کے نقشے

گراؤنڈ فلور 2 بیڈ رومز اٹیچ واش رومز کے ساتھ، ڈرائنگ روم، ٹی وی لاؤنج، کچن اور 1 کار پورچ، اور 1 مین داخلی لابی جو دونوں فلورز کو الگ کرتی ہے۔

فرسٹ فلور 3 بیڈ رومز اٹیچ واش رومز، ٹی وی لاؤنج اور ایک کچن پر مشتمل ہوتا ہے۔

دس مرلہ گھر کے کمروں کا تجویز کردہ سائز (12 ft x 12 ft)۔

سرونٹ کوارٹر 250 گز کا ہوگا اگر ضرورت ہو تو چھت پر بنایا جا سکتا ہے جسے ممٹی کہا جاتا ہے اور اس کو ایک علیحدہ راستہ گھر کے پچھلے حصے پر لوہے کی سپائرل سیڑھی کے ذریعے دیا جا سکتا ہے، اور اگر آپ چھت کا زیادہ استعمال نہیں کرتے تو گھر کے اندرونی مین سیڑھی کو چھت تک نہ بنایا جائے۔

ایک کنال (500 گز) سنگل یونٹ گھروں کے نقشے

گراؤنڈ فلور 2 بیڈ رومز اٹیچ واش رومز اور ڈریسنگز کے ساتھ، ڈرائنگ اور ڈائننگ روم، ٹی وی لاؤنج، مین کچن اور ایک چھوٹے کچن، اسٹور، دونوں فلورز کو الگ کرنے کے لئے داخلی لابی، ایک کار پورچ اور لان پر مشتمل ہوتا ہے۔

فرسٹ فلور 3 بیڈ رومز اٹیچ واش رومز اور ڈریسنگز کے ساتھ، ٹی وی لاؤنج، کچن، خصوصی ٹیرس اور ایک چھوٹے سرونٹ کوارٹر پر مشتمل ہوتا ہے۔

ایک کنال کے گھروں کے کمروں کا تجویز کردہ سائز (14 ft x 18 ft)۔

تہہ خانہ / بیسمنٹ

آر سی سی (ری انفورسڈ سیمنٹ کنکریٹ) سٹرکچر کی لاگت کافی زیادہ ہوتی ہے اور تہہ خانے آر سی سی سٹرکچر کے ہی بنتے ہیں، تہہ خانہ/بیسمنٹ ہم میں سے اکثریت کے بجٹ سے باہر ہوتا ہے، بہرکیف اس کے بےحد فوائد بھی ہیں جیسے کہ اضافی اسپیس، کنٹرولڈ درجہ حرارت گرمی اور سردی میں، باہر کی ہر قسم کی آلودگی سے پاک رہتا ہے چاہے وہ شور ہو یا پھر دھول۔ بیسمنٹ کو ایک مکمل رہائش یا جزوی رہائش کے لئے بھی ڈیزائن کیا جا سکتا ہے۔ مکمل رہائش میں ماسٹر بیڈروم اٹیچ واش روم کے ساتھ بقیہ تقسیم جیسے لیونگ ایریا، اسٹور، سرونٹ روم پر مشتمل ہوتی ہے، جبکہ جزوی رہائش میں صرف بقیہ تقسیم کے حصے ہوتے ہیں لیکن سب سے زیادہ تجویز بھی اسی کی دی جاتی ہے کیونکہ اس میں واش روم اور کچن جیسے گیلے ایریے نہیں ہوتے چنانچہ سیپٹک/لیکوئڈ ویسٹ ڈسپوزل سسٹم لگانے یا مینٹین کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔

Ready to build
without the nightmare?

Tell us the plot, the budget and the deadline — we'll bring the drawings, the crew and the schedule.

Get a Free Consultation →