بیسمنٹ بنانے کا خرچہ، بیسمنٹ کے گرے سٹرکچر کا خرچہ اور بجٹ، خوابوں کے گھر کی تعمیر
تقریباً ایک سال مکمل ہو چکا ہے جب سے ٹیم اوورسیز کی جانب سے بیسمنٹ بنانے پر آنے والی لاگت پر تفصیلی بلاگ اور ویڈیو ریلیز کی گئی تھی، اس ویڈیو پر جس قدر رسپانس آیا اور ہمارے لوکل اور بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں کو جس قدر رہنمائی ملی اس سے ہمارا عزم اور حوصلہ مزید بلند ہو گیا۔
بہت سارے اور موضوعات اور ایشوز پر بھی تفصیلی آرٹیکلز اور ویڈیوز بنائی گئیں لیکن گرے سٹرکچر کی لاگت والی ویڈیو ہمارے یوٹیوب چینل اور گوگل رینکنگ پر بہت ہٹ اور سراہی گئی۔ 2018 پاکستان میں تبدیلی کا سال واقع ہوا، سیاسی تبدیلیوں نے ملک کی اکانومی پر گہرا اثر چھوڑا، جس سے ہر شعبے میں مہنگائی کا طوفان آ گیا۔ اگر ہم اپنے شعبہ کنسٹرکشن اور بلڈنگ کی بات کریں تو گھر کی تعمیر کے لیے استعمال ہونے والا تمام میٹیریل اور سامان مہنگا ہو گیا، چاہے وہ اینٹ ہو، سیمنٹ، ٹائلز، لکڑی، سیرامک یا پھر انہیں لگانے کی لیبر ہو۔ اندازاً 2017 سے اب تک گھر بنانے کا خرچہ 10 سے 12 فیصد بڑھ چکا ہے، جسے ہم اپنے اس بلاگ اور ویڈیو میں تفصیلی طور پر واضح کریں گے۔
اس آرٹیکل کے ساتھ ویڈیو گائیڈ۔
بیسمنٹ کے گرے سٹرکچر بنانے کا خرچہ
کنسٹرکشن کانٹریکٹ کی قسم: لیبر ریٹ کانٹریکٹ
کنسٹرکشن گریڈ: تکنیکی اور انجینئرنگ کے تمام کام اے گریڈ
نمونہ پراجیکٹ: کورڈ ایریا 1000 مربع فٹ
مربع فٹ کے حساب سے آئٹم وائز لاگت کا حساب، اور بیسمنٹ گرے سٹرکچر کا ٹوٹل خرچہ، نیچے دکھایا گیا ہے۔
| # | آئٹم | ریٹ (روپے فی مربع فٹ) | رقم (روپے) |
|---|---|---|---|
| 1 | اینٹ | 47 | 47,000 |
| 2 | بجری | 199 | 199,000 |
| 3 | سیمنٹ | 270 | 270,000 |
| 4 | سریا | 561 | 561,000 |
| 5 | ریت | 90 | 90,000 |
| 6 | بجر | 27 | 27,000 |
| 7 | لیبر کنٹریکٹر | 460 | 460,000 |
| 8 | لوہار کی لیبر | 35 | 35,000 |
| 9 | پلمبر کی لیبر | 15 | 15,000 |
| 10 | الیکٹریشن کی لیبر | 15 | 15,000 |
| 11 | بجلی کا سامان | 20 | 20,000 |
| 12 | پلمبنگ کا سامان | 45 | 45,000 |
| 13 | پانی روکنے کا سامان | 12 | 12,000 |
| 14 | واٹر پروفنگ | 12 | 12,000 |
| 15 | دیمک کنٹرول سپرے | 15 | 15,000 |
| 16 | گارڈ کی تنخواہ | 20 | 20,000 |
| 17 | کھدائی | 35 | 35,000 |
| 18 | لک | 14 | 14,000 |
| 19 | پولی تھین شاپر | 6 | 6,000 |
| 20 | ٹیکس | 8 | 8,000 |
| 21 | بجلی کے بل | 15 | 15,000 |
| 22 | دیگر اخراجات | 50 | 50,000 |
| ٹوٹل | 1,971 | 1,971,000 |
اہم نکات:
- اگر بیسمنٹ بہت بڑی ہوگی تو اس کا خرچہ کم زیادہ ہو سکتا ہے۔
- ویڈیو میں بتائے گئے خرچے 5 فیصد کم زیادہ ہو سکتے ہیں۔
- پاکستان کے کچھ علاقوں میں مٹی کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے جس کا خرچہ علیحدہ ہو سکتا ہے۔
- اوپر لکھے گئے خرچوں میں کام کرنے کے لیے مہارت کی ضرورت ہے: سابقہ تجربہ، کوالیٹی اور وفادار لیبر، لیبر کو سنبھالنے کی مہارت، پائیدار اور بروقت سستی چیزوں کی خریداری۔
- کنسٹرکشن کا تجربہ نہ ہونا، غیر معمولی کورڈ ایریا ہونا، مسلسل توڑ پھوڑ کرنا، دھوکہ باز لیبر کا ہونا خرچہ بڑھا سکتا ہے۔
- تجربہ کار کمپنی کی خدمات حاصل کریں جو 200 روپے فی مربع فٹ کے حساب سے اپنا مارجن لیں گے۔
بیسمنٹ کو اوپر لکھے گئے خرچوں میں کیسے تیار کیا جائے اس پر ٹیم اوورسیز نے بہت ہی عمدہ اور تفصیلی ویڈیوز تیار کی ہیں جنہیں آپ مندرجہ ذیل لنکس پر دیکھ سکتے ہیں:
- مارکنگ اور کھدائی — https://youtu.be/VsAMjfzy9LI
- آر سی سی بیسمنٹ کی بیڈنگ — https://youtu.be/gn5trXQCyfo
- آر سی سی ریٹیننگ والز — https://youtu.be/Vh2bXk3E__Q
- واٹر پروفنگ اور سلیب — https://youtu.be/rn66GmCL8Bo