Team Overcs

ٹرنکی کانٹریکٹ میٹیریل کے ساتھ اور بلڈر کا انتخاب

ہم نے پچھلے پلاگز میں تفصیلی طور پر لکھا کہ جب کلائنٹ خود اپنا گھر بنا رہا ہو تو ٹھیکیدار کے انتخاب کے وقت اسے کن باتوں کا خیال رکھنا چاہئے ، اور اس بات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی کہ ٹھیکیدار کو فائنل کرنے کے بعد ان سے معاہدہ کرتے وقت کن چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے ۔ آج ہم اس بات پر بات کریں کہ کنسڑکشن کمپنیز یا بلڈرز کے ساتھ ٹرنکی کانٹریکٹ بمعہ میٹیریل کیسے کیا جاتا ہے ؟ اور کمپنی یا پھر بلڈر کے انتخاب کرتے وقت کن چیزوں  کا خیال رکھنا چاھیے  اور کانٹریکٹ میں کونسے اہم نقاط شامل کرنے چاھیے۔

گھر بنانے کے دو طریقے ہیں ، پہلا ، اگر کلائنٹ کے پاس کافی وقت ہو ، اچھی لیبر ہو اور خصوصا گھر بنانے کا تجربہ ہوتو پھر صرف لیبر کانٹریکٹ کرے اور کام شروع کرے اور باقی خرچہ بچائے ، لیکن کسی کنسٹرکشن کمپنی کی سوپرویشن کی سروسز حاصل کرلینی چاھئے تاکہ گھر بناتے وقت کسی قسم کی تکنیکی خرابی نا پیش آئے اور گھر بہترین اور سکون سے بن جائے ۔

دوسرا ، اگر مالک کے پاس گھر خود بنانے کا وقت نا ہو ، یا تجربہ کار لیبر نا ہو خصوصا اگر ان کو گھر بنانے کا تجربہ نا ہو تو بہتر ہوتا ہے کہ ٹرنکی کانٹریکٹ یا پھر میڑیریل کے ساتھ کانٹریکٹ کر لیا جائے ۔ جیسا کہ ہم نے پچھلی کئی ویڈیوز میں کہا ہے کہ گھر بنانے کے دو اہم مرحلے ہوتے ہیں ، گرے اسٹرکچر اور فینیشنگ ۔ بہر کیف اگر آپ ٹرنکی کانٹریکٹ کریں یا پھر میٹریل کے ساتھ کانٹریکٹ کریں گھر بنانے کے مرحلے وہی رہیں گے ۔ گرے اسٹرکچر بنانا ٹیکنیکل کام ہوتا ہے ، اس کو ہمیشہ کسی اچھے تجربہ کار بلڈر یا پھر ایسی کمپنی کی زیر نگرانی کروانا چاھئے جن کے پاس تعمیراتی سامان مکمل ہو ۔ مرحلہ وار گھر تعمیر کروانے کا ایک اہم فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ کلائنٹ کو گرے اسٹرکچر کی کوالیٹی سے پتہ چل جاتا ہے کہ اس کمپنی یا بلڈر سے فینیشنگ کا کام کروانا ہے کہ نہیں ۔

گھر کی تعمیر کے لیے کمپنی کا انتخاب کرتے وقت کچھ اہم چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے

تجربہ کار کمپنیوں کی فہرست بنائیں

سب سے پہلے کلائنٹ ایسی تمام کمپنیوں کے نام علیحدہ کریں جس ٹرنکی کانٹریکٹ پر کام کرتی ہوں اور اس میں خوب تجربہ رکھتی ہوں ، یہ ایک بہت اہم نقطہ ہے کیونکہ ایک ایسا بلڈر جو ایک ایسا گھر بنارہا ہو جسے اس نے خود بیچنا ہو اور ایک ایسا گھر جو کلائنٹ کی شرائط اور ضروریات کے مطابق ٹرنکی کانٹریکٹ پر بنائے ان کے خرچے میں کافی فرق ہوتا ہے۔

 تفصیلی کوٹیشن لیں

کسی بھی کمپنی کے انتخاب سے پہلے مختلف کمپنیوں سے تفصیلی نرخ ضرور لیں ،  جن میں تفصیلا میٹیریل کے نرخ ، بلڈر کے کام کا دائرہ کار ضرور لکھا ہو تاکہ مستقبل میں کام کے دوران کسی قسم کا اختلاف نا آئے ۔

turnkey contract sample

 جاری پراجیکٹوں پر خود جا کر دیکھیں

کمپنیوں کے کام کا دائرہ کار ، اسٹرکچر، مین پاور اور کام کی کوالیٹی کا موازنہ کر کے کسی ایک کمپنی یا بلڈر کو فائنل کریں۔ کمپنی کو فائنل کرنے سے پہلے ایک کام اور ضروری کرلیں کہ کمپنی کے جاری پراجیکٹوں پر جائیں اور ان کے کام کو جانچیں اور دیکھیں کہ انکے زیر استعمال جو میڑیل ہے وہ کیسا ہے ؟ انکا کام کرنے کا طریقہ کار کیسا ہے ؟ تاکہ آپ کو انکے کام کرنے کا طریقہ کار اچھی طرح سے سمجھ آجائے ۔

تفصیلی قانونی معاہدہ

بالاخیر کلائنٹ اور منتخب شدہ کمپنی کے درمیان ایک لمبا اور تفصیلی معاہدہ ہونا چاھئے جس میں کمپنی کے کام کی مکمل تفصیل ، گھر کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹیریل کی کوالیٹی ، استعمال ہونے والی چیزوں کی قیمیتیں ، ان کے مارکوں کے نام ، کام کی کوالیٹی کا ذکر ، ادائیگیوں کا جدول ، اور مکمل تفصیلی کمپنی کے کام کا دائرہ کار ، کمپنی یا بلڈر کے ذمہ کیا کام ہونگے ۔ دونوں فریق ، کلائنٹ اور بلڈر اپنی ذاتی تفاصیل لکھیں گے اور وہ تمام امور معاہدہ میں لکھیں گے جو ان کے درمیان طے پائے ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *