Team Overcs

فرشی ٹائل / اینٹ واٹر پروفنگ کے لیے

فرشی ٹائل / اینٹ

گزشتہ آرٹیکل میں ہم نے کچھ دیگر ایسی چیزوں کی حوالے سے لکھا تھا جو گرے اسٹرکچر میں استعمال میں آتی ہیں ، اس آرٹیکل میں ہم فرشی ٹائل ، ماربل اور کھپریل کے بارے میں بات کریں گے۔ فرشی ٹائل بھی ایک اچھی اور پتلی قسم کی گارے کی اینٹ ہے ، لیکن ان کا استعمال کافی جگہوں پر ہوتا ہے ، جیسا کہ چنائیوں میں ڈیزائننگ اور سجاوٹی ڈیزائن بنانے میں استعمال کی جاتی ہیں ۔ بہرحال پنجاب میں ان کا زیادہ تر استعمال چھت پر واٹر پروفنگ کے لیے ہوتا ہے ۔ عام اینٹوں کی طرح ان میں پانی جذب کرنے کی صلاحیت پہت کم ہوتی ہے۔ واٹر پروفنگ کے لیے استعمال کی جانی والی فرشی ٹائل ہمیشہ سب سے اچھی کوالیٹی ، سائز اور شکل میں برابر ، گریڈ اول کی ہونی چاھئے۔

brick tiles for water proofing

واٹر پروفنگ کا ایک اور طریقہ جو بہت موثر اور تجویز کردہ ہے وہ ماربل فلورنگ ہے۔ لیکن یہ نسبتا فرشی ٹائلز سے تھوڑا مہنگا ہوتا ہے ، ویسے تو اس کام کے لیے کوئی بھی ماربل استعمال کی جاسکتی ہے لیکن ہلکے رنگ اور سفیدی والی ماربل بہتر ہے کیونکہ اس سے سورج کی روشنی ریفلیکٹ ہوتی ہے ۔ اپر اور سینٹرل پنجاب میں جو ماربل پسند کی جاتی ہے اسے گرے بادل کہتے ہیں ، جو کہ باآسانی بہت ہی سستے دام میں دستیاب ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ ایک اور قسم کی ماربل بھی استعمال کر سکتے ہیں اور وہ ہے تویرا ۔ پاکستان کی کچھ کمپنیاں لوکل اسپیشل قسم کی ماربل تیار کررہے ہیں جو کہ چھت پر استعمال کی جاتی ہےاور اس میں گرمی سے بچاو کی خاصیت بھی پائی جاتی ہے ، لیکن بہرحال وہ کافی مہنگی ہوتی ہے اگر اس کا روایتی واٹر پروفنگ کے طریقہ کار سے موازنہ
کیا جائے ۔

اگر آپ ایسا گھر تعمیر کر رہے ہیں جس کی چھتیں ترچھیں ہیں یا وکٹورین اسٹائل کی ہیں تو اس پر استعمال ہونی والی ٹائل کو کھپریل کہا جاتا ہے ، یہ مختلف ڈیزائن میں بنائی جاتی ہیں ، پہلے کھپریل صرف گیلی مٹی سے بنائی جاتی تھی لیکن آج کل اور کافی میٹیرئل سے بنائی جاتی ہیں جیسا کہ پی وی سی اور پلاسٹک، لیکن خوبصورتی صرف گارے سے بنی کھپریل سے ہی آتی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *