اسٹیل کا سامان ( نرم لوہا ) گھر کی تعمیر کے دوران
اسٹیل کا سامان ( اسٹیل کی چوگاٹھ ، حفاظتی جنگلے ، لوہے کی سیڑھیاں ، لوہے کا مین گیٹ وغیرہ )
اسٹیل کے سامان کا استعمال گھر کی تعمیر کے دوران گرے اسٹرکچر تعمیر کرتے ہوئے مختلف مراحل میں کیا جاتا ہے، جیسا کہ دروازوں کے لوہے کے فریم ( اسٹیل کی چوگاٹھ ) ، کھڑکیوں کے لیے لوہے کے جنگلے ، لوہے کی سیڑھیاں ، لوہے کا مین گیٹ وغیرہ ۔ دروازوں کے لوہے کے فریم اور مین گیٹ عام طور پر لوہے کی شیٹ سے بنائے جاتے ہیں اور یہ شیٹین مارکیٹ میں مختلف گیج میں مہیا ہوتی ہیں ، عام طور پر ان دو کاموں کے لیے استعمال ہونے والی شیٹ 14 گیج ، 16 گیج اور 18 گیج کی ہوتی ہے ، جتنی گیج کم ہوگی اتنی مہنگی اور بھاری شیٹ ہوگی ۔ باقی کے سامان میں استعمال ہونے والا لوہا ، پائپ ، راڈ اور اینگل کی شکل میں ہوتا ہے جن کو طول و عرض میں ماپا جاتا ہے ( لمبائی اور چوڑائی ) طول و عرض اور موٹاپا ۔
مین گیٹ اور دروازے کے لوہے کے فریم کے لیے 16 گیج کا استعمال کرنا چاہئے ۔ گیج 14 کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے لیکن وقت کے ساتھ دروازہ کا بیلنس بگڑ سکتا ہے اپنے بھار کی وجہ سے ۔ لوہے کی چوگاٹھ دو قسم کے لوہے سے بنائی جا سکتی ہے ، نرم لوہا (اسٹیل) اور جستی لوہا ۔ جستی لوہے سے بنی چوگاٹھ مہنگی ہوتی ہے کیونکہ وہ زنگ آلود نہیں ہوتی ۔ اسٹیل کی چوگاٹھیں ہمیشہ دیواروں کی چنائی کے دوران لگا دی جائیں اور چوگاٹھوں کو دیواروں میں پکا کرنے کے لیے کنکریٹ بھرنے سے پہلے لیول اور سابول کی ڈوری سے سیدھا کرلیا جائے ۔ اسٹیل چوگاٹھوں کا آرڈر دینے سے پہلے اس بات کا خیال رکھنا چاھیے کہ اسٹیل کی چوگاٹھ بنانے کے لیے مارکیٹ میں دستیاب شیٹ کا پاتام 1.5 انچ کا ہوتا ہے جو کہ صرف 1.5 انچ موٹے دروازے کے لیے استعمال ہوسکتی ہے لیکن اگر آپ نے 2 انچ موٹے دروازے لگانے ہیں تو آپ کو اس حساب سے اسٹیل چوگاٹھوں کا آرڈر دینا ہوگا۔
اسی طرح آجکل کے ماڈرن گھروں میں سیڑھیاں بھی اسٹیل کی بنائی جارہی ہیں ، اسٹیل کی سیڑھیاں مختلف ڈیزائن کی ہوتی ہیں جن میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں :
کھڑکیوں کے حفاظتی جنگلے اسٹیل کے راڈ کے بنائے جاتے ہیں جو کہ آدھی اور 3 سوتر کے سریا کے بنائے جاتے ہیں ۔ آدھی کے سریا کا بنا ہوا حفاظتی جنگلہ مضبوط تو ہوتا ہے لیکن بقیہ سریا کی نسبت مہنگا بھی ہوتا ہے ۔ حفاظتی جنگلہ کے اسٹیل کے راڈوں کو جوڑنے کے لیے چاروں طرف اسٹیل کے پائپ یا لوہے کے اینگل لگائے جاتے ہیں ، ان پائپوں کا سائز 1 انچ ضرب ۱ انچ کم از کم ہونا چاھئے اور اگر لوہے کے اینگل ہوں تو 1.5 انچ ضرب 1.5 انچ۔
گولائی والی سیڑھیاں آجکل تقریبا ہر گھر کی ضرورت ہیں ، یہ سیڑھیاں گھر کے پچھلے حصے سے چھت پر جانے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں ۔ جیسا کہ اوپر والی تصویر میں دکھایا گیا ہے اس کے درمیان میں ایک پلر لگایا جاتا ہے یہ پلر 14 گیج کی لوہے کی شیٹ سے 4انچ موٹا بنایا جاتا ہے ۔ ہاتھ ریلینگ پائپ کی چوڑائی 2 انچ ہوتی ہے اور قدم رکھنے کے لیے 2 یا 2.5 فٹ کے چوڑے لوہے کے اینگل لگائے جاتے ہیں یا پھر جیسی ڈیمانڈ ہو ۔ زنگ سے بچانے کے لیے ہمیشہ اسٹیل کے سامان کو لال آکسائیڈ پینٹ ضرور کریں ۔ درمیاں والے پلر کو اچھی طرح سے کم از کم 2 فٹ گھرائی میں کنکریٹ کے ساتھ لوہے کی بارکی سپورٹ کے ساتھ گاڑیں اور اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ پلر کو گاڑتے وقت پلر بلکل اپنی جگہ پر ہو ، چھوٹی سی بھی غلطی پلر کو کسی بھی سائڈ پر مائل کرسکتی ہے ۔ مضبوط طریقہ سے گاڑنے کے ساتھ ساتھ لوہے کی سپورٹیں بھی لازمی دیں ، اور ہر 10فت کی اونچائی پر سپورٹیں دیں ، اور درمیانی پلر جو کہ اندر سے خالی ہو اس میں 1:2:4 کی کنکریٹ ضرور بھریں۔
Hmmm useful info.