لیبرٹھیکے داروں سےمعاہدہ اورانتخاب کا معیار
لیبر ٹھیکے داروں سے معاہدہ اور انتخاب کا معیار
جیسا کہ ہم گذشتہ آرٹیکلز اور بلاگز میں گھر کی بیسمنٹ تعمیر کرنے کے حوالے سے ان تمام ضروری امور پر تفصیلا لکھ چکے ، ایک مکمل تفصیلی بلاگ ضروری چیزوں ، میٹیرئل اور ان تمام خرچوں کے بارے میں ہے جو گرے اسٹرکچر اور گھر کی فینیشنگ کے دوران آتے ہیں۔ ہم تب کہا تھا کہ ہم لیبر ٹھیکیداروں کے ساتھ معاہدہ اور اسکے طریقہ کار پر بات کریں گے ۔ اگر آپ اپنا گھر لیبر معاہدہ کے تحت لیبر ٹھیکیدار سے خود اپنی نگرانی میں بنانا چاہتے ہوں تو دو چیزوں کا آپ کو خصوصی خیال رکھنا ہوگا ۔ کسی بھی قسم کی اختلاف سے بچنے کے لیے تعمیر کے دوران تمام آپ کی سائٹ پر کام کرنے والے لیبر ٹھیکیداروں سے تفصیلی معاہدہ یا کانٹریکٹ لکھا جائے ، دوسرا یہ بھی بہت اہم ہے کہ جس کسی ٹھیکیدار کا انتخاب کریں تو اسکی مہارت اور اس کے کام کے معیار کی بنیاد پر کریں۔
گھر کی تعمیر میں دو اہم اقدامات ہیں :
1۔ گرے اسڑکچر
2۔ فینیشنگ
گرے اسٹرکچر
گرے اسٹرکچر میں چار قسم کے لیبر ٹھیکیدار کام کرتے ہیں :
۔ سول ورکس
۔ پلمبر
۔ الیکٹریشن
۔ سٹیل فکسر
فینیشنگ
فینشینگ کے لیبر ٹھیکیداروں میں مندرجہ ذیل ہوتے ہیں :
۔ الیکٹریشن
۔ پلمبر
۔ فالس سیلنگ کانٹریکٹر
۔ لکڑی کے کاموں کے لیے ٹھیکیدار
۔ پینٹر
۔ پالش کا ٹھیکیدار
۔ کھڑکیوں کے کاموں کے لیے ٹھیکیدار
۔ سٹیل ورک کا ٹھیکیدار
۔ ٹائل / ماربل فکسر
اوپر مذکور شدہ ٹھیکیداروں میں سے سول ورکس کا ٹھیکیدار سب سے اہم ہوتا ہے ، ٹھیکیدار اور کلائنٹ کے درمیان معاہدہ کو چار (4) حصوں میں تقسیم کیا جسکتا ہے ۔
حصہ 1
کانٹریکٹ کے پہلے حصہ میں دونوں فریق کے تفاصیل لکھی جاتی ہیں ( کلائنٹ یا گھر کا مالک اور لیبر ٹھیکیدار )۔ تفاصیل میں دونوں فریق کے نام ، ان کے شناختی کارڈ نمبر اور کچھ مزید معلومات اگر دونوں میں سے کسی ایک فریق کو ضرورت ہو۔
حصہ 2
کانٹریکٹ کے دوسرے حصہ میں پلاٹ کی معلومات درج کی جاتی ہے ، جیسا کہ پلاٹ کی لوکیشن ، پلاٹ نمبر ، سائز اور جو بھی کلائنٹ اور لیبر ٹھیکیدار کے درمیان ریٹ طے ہوا ہو اس کو ذکر کیا جاتا ہے ۔ ریٹ گھر کے کورڈ ایریا کے مطابق پر مربع فٹ کے حساب سے بھی طے کیا جاسکتا ہے ، جس میں طے شدہ ریٹ کو گھر کے تمام فلور کے کورڈ ایریا کے ساتھ ضرب کیا جاتا ہے ، یا پھر پورے گھر کی لم سم رقم طے کی جاتی ہے اور لکھ دی جاتی ہے۔
حصہ 3
لیبر کانٹریکڑرز کو بے ترتیبی اور غیر منظم ادائیگیوں سے بچنے کے لیے کانٹریکٹ کے تیسرے حصہ میں مکمل تفصیلی ادائیگیوں کا شیڈول لکھا جاتاہے تاکہ فریقین کو معلوم ہو کہ طے شدہ وقت پر ادائیگی کرنی ہے یا لینی ہے ۔ بہتر ہوگا کہ اسے مرحلہ وار کیا جائے تاکہ کلائنٹ کو پتہ ہو کہ اس کا کام کہا تک مکمل ہو چکا اور اسے ادائیگی کرنے میں کوئی دقت نا ہوگی ، اسی طرح ٹھیکیدار کو بھی معلوم ہوگا کہ اسے پیسے کب ملیں گے اسی حساب سے وہ کام کی ترتیب بنائے گا۔
حصہ 4
معاہدہ کا چوتھا اور آخری حصہ میں ٹھیکیدار کے کام کا دائرہ کار لکھا جائےگا، جس میں ٹھیکیدار کے کام کی تمام تفصیل لکھی جائےگی ۔ لیبر ٹھیکیدار کے کام میں ، پلاٹ کی مارکنگ ، کھدائی ، اینٹ کا کام ، دیواروں کے پلستر اور وہ تمام کام آتے ہیں جس اس سے تعلق رکھتے ہوں جیسا کہ لیبر کو سمبھالنا اور ان کا خیال رکھنا ۔ مزید یہ کہ گھر کی تعمیر کے دوران استعمال میں آنے والی مشینری اور بقیہ تمام ضرورت کی چیزیں جیسا کہ شٹرنگ ، سکافولڈنگ ، مکسر ، لفٹ ، وائبریٹر ، کمپیکٹر وغیرہ سب مہیا کرنا لیبر ٹھیکیدار کی ذمہ داری ہے ۔ مذکور شدہ کاموں کے علاوہ گھر کی تعمیر آرکیٹیکچرل ڈیزائن اور نقشوں کے مطابق گھر بنانا بھی لیبر کانٹریکٹر کے دائرہ کار میں آتا ہے۔
دوسرے ٹھیکیداروں کے ساتھ معاہدہ یا کانٹریکٹ
دوسرے ٹھیکیداروں کے ساتھ بھی مختصر کانٹریکٹ کرلینا چاہیے جیسا کہ پلمبر ، الیکٹریشن ، سٹیل فکسر اور وہ تمام فینیشنگ کے ٹھیکیدار جن سے ریٹ طے ہوجائے ، پیمنٹ شیڈول ، کام کا دائرہ کار بمعہ کام شروع کرنے کی تاریخ اور کام ختم کرنے کی تاریخ کے ساتھ ذکر کیا جائے۔
لیبر ٹھیکیدار چننے کا معیار
ٹھیکیدار کو چننے سے پہلے چند امور کا خیال رکھنا چاہیے ، جیسا کہ ٹھیکیدار سے بات طے کرنے سے پہلے اس کے پرانے یا جاری پراجیکٹوں کا خوب اچھی طرح سے معاینہ کر لینا چاہئے ، اس سے کلائنٹ کو ٹھیکیدار کے کام کی کوالیٹی کا اندازہ ہوجائے گا ، ٹھیکیدار کی صلاحیت اور افرادی قوت کا بھی پتہ چل جائے گا۔ آخر میں کلائنٹ کو ایک بات ذہن نشین کرلینی چاہیے کہ ایک ٹھیکیدار کو ایک سے زیادہ کام نہیں دینے چاہیے اس سے یہ ہوگا کہ ٹھیکیدار اور ٹھیکیداروں کو کم قیمت پر لائےگا تاکہ خود کچھ مارجن نکال سے جس سے گھر کی تعمیر میں کام کی کوالیٹی میں فرق آسکتا ہے ۔ آخر میں مختلف ٹھیکیداروں کا موازنہ کرکے کسی ایک ٹھیکیدار کا انتخاب کریں اور کوشش کریں کے ضرورت سے زیادہ سودے بازی سے بچیں تاکہ طے شدہ کوالیٹی میں فرق نا آئے۔
جزاك الله Thank you so much for this useful and informative material… May Allah bless you.
Sir,plz 1 kanal grey structure ka rate kitna lain gay kam lahore main hai
Or kon kon say kaam kar k dain gay
Plz reply
Kindly call at 0092 3000 341 303