فرشی ٹائل / اینٹ واٹر پروفنگ کے لیے
فرشی ٹائل / اینٹ
گزشتہ آرٹیکل میں ہم نے کچھ دیگر ایسی چیزوں کی حوالے سے لکھا تھا جو گرے اسٹرکچر میں استعمال میں آتی ہیں ، اس آرٹیکل میں ہم فرشی ٹائل ، ماربل اور کھپریل کے بارے میں بات کریں گے۔ فرشی ٹائل بھی ایک اچھی اور پتلی قسم کی گارے کی اینٹ ہے ، لیکن ان کا استعمال کافی جگہوں پر ہوتا ہے ، جیسا کہ چنائیوں میں ڈیزائننگ اور سجاوٹی ڈیزائن بنانے میں استعمال کی جاتی ہیں ۔ بہرحال پنجاب میں ان کا زیادہ تر استعمال چھت پر واٹر پروفنگ کے لیے ہوتا ہے ۔ عام اینٹوں کی طرح ان میں پانی جذب کرنے کی صلاحیت پہت کم ہوتی ہے۔ واٹر پروفنگ کے لیے استعمال کی جانی والی فرشی ٹائل ہمیشہ سب سے اچھی کوالیٹی ، سائز اور شکل میں برابر ، گریڈ اول کی ہونی چاھئے۔
واٹر پروفنگ کا ایک اور طریقہ جو بہت موثر اور تجویز کردہ ہے وہ ماربل فلورنگ ہے۔ لیکن یہ نسبتا فرشی ٹائلز سے تھوڑا مہنگا ہوتا ہے ، ویسے تو اس کام کے لیے کوئی بھی ماربل استعمال کی جاسکتی ہے لیکن ہلکے رنگ اور سفیدی والی ماربل بہتر ہے کیونکہ اس سے سورج کی روشنی ریفلیکٹ ہوتی ہے ۔ اپر اور سینٹرل پنجاب میں جو ماربل پسند کی جاتی ہے اسے گرے بادل کہتے ہیں ، جو کہ باآسانی بہت ہی سستے دام میں دستیاب ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ ایک اور قسم کی ماربل بھی استعمال کر سکتے ہیں اور وہ ہے تویرا ۔ پاکستان کی کچھ کمپنیاں لوکل اسپیشل قسم کی ماربل تیار کررہے ہیں جو کہ چھت پر استعمال کی جاتی ہےاور اس میں گرمی سے بچاو کی خاصیت بھی پائی جاتی ہے ، لیکن بہرحال وہ کافی مہنگی ہوتی ہے اگر اس کا روایتی واٹر پروفنگ کے طریقہ کار سے موازنہ
کیا جائے ۔
اگر آپ ایسا گھر تعمیر کر رہے ہیں جس کی چھتیں ترچھیں ہیں یا وکٹورین اسٹائل کی ہیں تو اس پر استعمال ہونی والی ٹائل کو کھپریل کہا جاتا ہے ، یہ مختلف ڈیزائن میں بنائی جاتی ہیں ، پہلے کھپریل صرف گیلی مٹی سے بنائی جاتی تھی لیکن آج کل اور کافی میٹیرئل سے بنائی جاتی ہیں جیسا کہ پی وی سی اور پلاسٹک، لیکن خوبصورتی صرف گارے سے بنی کھپریل سے ہی آتی ہے ۔
Brother,
What will be cost of water proofing with brick tile.
For a 10 Marla house calculation will be as follows:
Approximate area where water proofing to be done = 1650 sqft
Brick tiles required = 5500 x 10.5 = 57750 Rs
Polythene sheet = 1 roll x 6500 = 6500 Rs
Mud = 1.5 trolley x 10000 = 15000 Rs
Sand = .5 trolley x 8000 = 4000 Rs
Cement = 50 bags x 530 = 26500
Chemical coating for slab = 15 Rs/sqft x 1650 = 24750 Rs
Labor = 50 Rs/sqft x 1650 = 82500 Rs
Approximate total = 217000 Rs
per sqft surface area cost for a 10 marla roof = 217000/1650 = 131 Rs
per sqft covered area cost for a 10 marla roof = 217000/3400 = 64 Rs (3400 for a double story with mumtee at roof top house)