بیسمنٹ واٹر پروفنگ : کنسٹرکشن گائیڈ 5 فیلڈ سیریز
بیسمنٹ واٹر پروفنگ کا طریقہ کار
کنسٹرکشن گائیڈ 5 فیلڈ سیریز : آر سی سی بیسمنٹ واٹر پروفنگ
اس آرٹیکل میں ہمارا ٹیکنیکل اسٹاف گزشتہ قسط میں زیر بحث اقدامات پر عمل کے بعد کی کاروائی پر نظر ڈالے گا:
۔ ریٹیکننگ والز کی ترتیب کے لیے اسٹاٹر
۔ ریٹیننگ والز کے لیے ری انفورسمنٹ
۔ بجلی کی وائیرنگ
۔ کنکریٹ بھرنے کے لیے شٹرنگ
– ریٹیننگ والز کے لیے کنکریٹ کی بھرائی
اس قسط میں آر سی سی ریٹیننگ والز کی واٹر پروفنگ پر ذیلی امور پر مختصرا بات ہوگی :
جوائنٹ کی حفاظت
چونکہ آر سی سی بیسمنٹ بیڈ اور آر سی سی ریٹیننگ والز کو علیحدہ بنایا جاتا ہے جس سے دونوں کے درمیان ایک جوائنٹ بنتا ہے جسے واٹر سٹاپر سے اندرونی طور پر پانی سے محفوظ کیا جاتا ہے لیکن مزید بیرونی حفاظت کے لیے کسی بھی اچھی واٹر پروفنگ کمپنی کا کیمیکل استعمال کیا جاتا ہے ، کیمیکل مواد لگانے سے پہلے اچھی طرح سے اس جگہ کو کسی پھی قسم کے ذرات سے صاف کیا جاتا ہے اور پھر اچھی طرح سے دھویا جاتا ہے ، مواد کو لگانے سے پہلے واٹر پروفنگ کمپنی کے بتائے گئے تناسب کےساتھ اچھی طرح سے مکس کر لیا جائے اور پھر اسے حد 10 سے 15 فٹ تک کے ٹکڑے پر لگایا جائے جیسا کہ نیچے ویڈیو میں دکھایا گیا ہے ، کیمیکل مواد لگانے کے بعد 1:2:4 کا مصالحہ مکمل جوائنٹ پر لگایا جائے۔
ہنی کامبنگ کی فلنگ
کنکریٹ بھرائی کے دوران اگر پانی کا تناسب مناسب نا رکھا جائے ، اچھی طرح سے وائیبریٹ نا کیا جائے یا پھر مکسچر نا ملایا جائے تو کنکریٹ میں ہنی کامبنگ کا آجانا عام سی بات ہے ۔ بحرحال ریٹیننگ والز بناتے وقت ہنی کامبنگ والے حصوں کو ٹھیک کرنا ضروری ہے جو کہ کیمیکل لگانے سے پہلے پلستر کا مصالحہ لگا کر کیا جاتا ہے۔
واٹر پروفنگ کے لیے کیمیکل
ہنی کامبنگ کا علاج کرنے کے بعد ریٹیننگ والز کی بیسمنٹ واٹر پروفنگ کے لیے کیمیکل کی کوٹنگ کی جاتی ہی ، کوٹنگ کے ہمیشہ دو کوٹ لگانے چاھئے ۔ اس کے لیے ایک طریقہ اور بھی تجویر شدہ ہے اور وہ ہے ممبرین واٹر پروفنگ جس میں دیواروں پر پی وی سی کی ممبرین شیٹ لگائی جاتی ہیں لیکن یہ کیمیکل سے کافی مہنگا طریقہ کار ہے ۔ کیمیکل سے بھی سستا طریقہ نیرو کا پلستر یا پھر چپس کا پلستر لگانا ہے ۔ اس کے بعد مٹی کی بھرائی سے پہلے مزید حفاظت کے لیے ریٹیننگ والز پر پولیتھین کا شاپر لگا دینا چاھئے۔
اندرونی اینٹ کی دیواریں ، شٹرنگ کا کام اور اضافی اینٹ کی بنیادوں کا کام
اس مرحلہ پر اندرونی کمروں کی دیواروں کا کام کیا جاتا ہے ، اگر اسٹیل کی چوگاٹھیں لگانی ہوں تو وہ لگائی جاتی ہیں ۔ اس کے بعد شٹرنگ کا کام کیا جاتا ہے تاکہ سلیب میں کنکریٹ کی بھرائی کے دوران مضبوط رہے ۔ شٹرنگ کئی طریقوں سے کی جاسکتی ہے جس میں لکڑی کی پلائی ، اسٹیل پلیٹ اور پلائی شیٹ شامل ہیں۔
ریزیڈنشل پراجیکٹس میں عام طور پر کورڈ ایریا اپر فلور کی نسبت کم ہوتا ہے چنانچہ اپر فلور کی وہ دیواریں جو بیسمنٹ کے کورڈ ایریا سے باہر ہوں انکی بنیادیں اٹھائی جائیں . ایک بات کا خیال رکھا جائے کہ بیسمنٹ کے کورڈ ایریا سے باہر کی دیواروں کی بنیادیں ہمیشہ اسی گھرائی سے اٹھائی جائیں جہاں سے بیسمنٹ کی کھدائی کی گئی ہو۔
ری انفورسمنٹ اور کنکریٹ کی بھرائی 1:2:5 M15
بیسمنٹ کی سلیب کا اسٹیل جال اسٹکرچر انجینئیر کی اسٹکچرل ڈرائنگ کے مطابق بنا جاتا ہے جس کے بعد بجلی کی وائرنگ بھی اسی کے مطابق کی جاتی ہے ۔ M15 کنکریٹ کی بھرائی میں 1 تناسب سیمنٹ ، 2 تناسب ریت اور 4 تناسب سے بجری مکس کی جاتی ہے جس میں 24 سے 25 لیٹر پانی ڈالا جاتا ہے ، کنکریٹ کو ہمیشہ وائبریٹر سے ہلایا جائے تاکہ اچھی طرح سے مکس ہوجائے ، اچھا مکس کرنا مطلب اچھی مضبوطی لانا ہے۔ کنکریٹ کو مزید واٹر پروف بنانے اور ہنی کامبنگ سے صاف رکھنے کے لیے ایڈ مکسچر کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے ۔ کنکریٹ بھرائی کے بعد اسکی کم از کم 10 دن تک ترائی کی جائے تاکہ اچھی طرح سے مضبوط ہوجائے۔
آر سی سی ( ری انفورسڈ سیمنٹ کنکریٹ ) اسٹرکچر بہت مہنگا ہوتا ہے ، اور بیسمنٹ تیاری ہی اس سے ہوتی ہے ، بیسمنٹ تیار کرنا تقریبا اکثریت کے بجٹ سے باہر ہوتا ہے ، لیکن بہرحال اس کے فوائد بہت ہیں ، جیسا کہ ایکسٹرا جگہ ، سردی اور گرمی میں کنٹرولڈ درجہ حرارت ، باہر کی ہر قسم کی آلودگی ، شور اور گندگی سے صاف ہوتا ہے ۔ بیسمنٹ کو مکمل اور جزوی طور پر رہائش کے لیے ڈیزائن کیا جاسکتا ہے ، مکمل رہائش ماسٹر بیڈروم واش روم کے ساتھ ، لیوینگ ایریا ، اسٹور ، سرونٹ روم وغیرہ پر مشتمل ہوتی ہے ، جبکہ جزوی رہائش میں صرف لیونگ ایریا وغیرہ شامل ہوتا ہے ، جزوی رہائش والا ڈیزائن زیادہ تجویز کردہ ہے کیونکہ اس میں گیلی جگہ کم ہوتی ہے ، کیونکہ کچن اور واش روم نہیں ہوتے جس کے لیے کسی سیپٹک ٹینک یا ویسٹ ڈیسپوزل سسٹم کی ضرورت نہیں ہوتی ۔
No Comments