بیسمنٹ بنانے کا خرچہ 2019
بیسمنٹ بنانے کا خرچہ ، بیسمنٹ کے گرے اسٹرکچر کا خرچہ اور بجٹ ، خوابوں کے گھر کی تعمیر
تقریبا ایک سال مکمل ہو چکا ہے جب سے ٹیم اوور سیز کی جانب سے بیسمنٹ بنانے پر آنے والی لاگت پر تفصیلی بلاگ اور ویڈیو رلیز کی گئی تھی ، اس ویڈیو پر جس قدر رسپانس آیا اور ہمارے لوکل اور بلخصوص اوور سیز پاکستانیوں کو جس قدر رہنمائی ملی اس سے ہمارا عزم اور حوصلہ مزید بلند ہو گیا۔
بہت سارے اور ٹاپک اور ایشوز پر بھی تفصیلی آرٹیکلز اور ویڈیوز بنائی گئیں لیکن گرے اسٹرکچر کی لاگت والی ویڈیو ہمارے یوٹیوب چینل اور گوگل رینکنگ پر بہت ہٹ اور سراہی گئی ۔ 2018 پاکستان میں تبدیلی کا سال واقع ہوا ، سیاسی تبدیلیوں نے ملک کی اکانومی پر گہرا اثر چھوڑا ، جس سے ہر شعبہ میں مہنگائی کا طوفان آگیا ۔ اگر ہم اپنے شعبہ کنسٹرکشن اور بلڈنگ کی بات کریں تو گھر کی تعمیر کے لیے استعمال ہونے والا تمام مٹیریئل اور سامان مہنگا ہوگیا ، جاہے وہ اینٹ ہو ، سیمنٹ ، ٹائلز ، لکڑی ، سیرامیک یا پھر انکو لگانے کی لیبر ہو ، اندازتا 2017 سے اب تک گھر بنانے کا خرچہ 10 سے 12 فیصد بڑھ چکا ہے جسے ہم اپنے اس بلاگ اور ویڈیو میں تفصیلی طور پر واضح کریں گے ۔
بیسمنٹ کے گرے اسٹرکچر بنانے کا خرچہ
کنسٹرکشن کانٹریکٹ کی قسم : لیبر ریٹ کانٹریکٹ
کنسٹرکشن گریڈ : تکنیکی اور انجینئرنگ کے تمام کام اے گریڈ
نمونہ پراجیکٹ : کورڈ ایریا 1000 مربع فٹ
مربع فٹ سامان کی لاگت کا حساب
اینٹ 47 روپے فی مربع فٹ
حساب :
47 روپے ضرب 1000 مربع فٹ = 47000 روپے
اینٹ کا ریٹ 9۰5 روپے فی اینٹ
مقدار : 47000/ 9۰5 = 4947 اینٹیں
بجری 199 رپے فی مربع فٹ
حساب :
199 روپے ضرب 1000 مربع فٹ = 199000 روپے
بجری کا ریٹ 80 روپے فی کیوبک فٹ
مقدار : 199000/ 80 = 2487 کیوبک فٹ
سیمنٹ 270 روپے فی مربع فٹ
حساب :
270 روپے ضرب 1000 مربع فٹ = 270000 روپے
سیمنٹ کا ریٹ 500 روپے فی 50 کیلو بیگ
مقدار :270000/ 500 = 540 بیگ
سریہ 561 روپے فی مربع فٹ
حساب :
561 روپے ضرب 1000 مربع فٹ = 561000 روپے
سریہ کا ریٹ 102 روپے فی کیلو یا پھر 102000 روپے فی ٹن
مقدار :561000/ 102 = 5500 کیلو یا پھر 5۰5 ٹن
ریت 90 رپے فی مربع فٹ
حساب :
90 روپے ضرب 1000 مربع فٹ = 90000 روپے
ریت کا ریٹ 30 روپے فی کیوبک فٹ
مقدار : 90000/ 30 = 30000 کیوبک فٹ
بجر 27 رپے فی مربع فٹ
حساب :
27 روپے ضرب 1000 مربع فٹ = 27000 روپے
بجر کا ریٹ 47 روپے فی کیوبک فٹ
مقدار : 27000/ 47 = 574 کیوبک فٹ
لیبر کا کانٹریکٹر460 رپے فی مربع فٹ
حساب :
460 روپے ضرب 1000 مربع فٹ = 460000 روپے
لوہار کی لیبر 35 رپے فی مربع فٹ
حساب :
35 روپے ضرب 1000 مربع فٹ = 35000 روپے
پلمبر کی لیبر 15 رپے فی مربع فٹ
حساب :
15 روپے ضرب 1000 مربع فٹ = 15000 روپے
الیکٹریشن کی لیبر 15 رپے فی مربع فٹ
حساب :
15 روپے ضرب 1000 مربع فٹ = 15000 روپے
دیگر اشیاء
بجلی کا سامان 20 رپے فی مربع فٹ
حساب :
20 روپے ضرب 1000 مربع فٹ = 20000 روپے
پلمبنگ کا سامان 45 رپے فی مربع فٹ
حساب :
45 روپے ضرب 1000 مربع فٹ = 45000 روپے
پانی کو روکنے کا سامان 12 رپے فی مربع فٹ
حساب :
12 روپے ضرب 1000 مربع فٹ = 12000 روپے
واٹر پروفنگ 12 رپے فی مربع فٹ
حساب :
12 روپے ضرب 1000 مربع فٹ = 12000 روپے
دیمک کنٹرول کی سپرے 15 رپے فی مربع فٹ
حساب :
15 روپے ضرب 1000 مربع فٹ = 15000 روپے
گارڈ کی تنخواہ 20 رپے فی مربع فٹ
حساب :
20 روپے ضرب 1000 مربع فٹ = 20000 روپے
کھدائی 35 رپے فی مربع فٹ
حساب :
35 روپے ضرب 1000 مربع فٹ = 35000 روپے
لک 14 رپے فی مربع فٹ
حساب :
14 روپے ضرب 1000 مربع فٹ = 14000 روپے
پولیتھین شاپر 6 رپے فی مربع فٹ
حساب :
6 روپے ضرب 1000 مربع فٹ = 6000 روپے
ٹیکس 8 رپے فی مربع فٹ
حساب :
8 روپے ضرب 1000 مربع فٹ = 8000 روپے
بجلی کے بل 15 رپے فی مربع فٹ
حساب :
15 روپے ضرب 1000 مربع فٹ = 15000 روپے
دیگر خرچے 50 رپے فی مربع فٹ
حساب :
50 روپے ضرب 1000 مربع فٹ = 50000 روپے
اب ہم دیکھتے ہیں کہ بیسمنٹ کے گرے اسٹرکچر پر ٹوٹل کتنا خرچہ آتا ہے :
اہم نکات :
اگر بیسمنٹ بہت بڑی ہوگی تو اس کا خرچہ کم زیادہ ہو سکتا ہے ۔
۔ ویڈیو میں بتائے گئے خرچے 5 فیصد کم زیادہ ہو سکتے ہیں ۔
۔ پاکستان کے کچھ علاقوں میں مٹی کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے جس کا خرچہ علیحدہ ہو سکتا ہے ۔
۔ اوپر لکھے گئے خرچوں میں کام کرنے کے لیے مہارت کی ضرورت ہے ۔
۔ سابقہ تجربہ
۔ کوالیٹی اور وفادار لیبر
۔ لیبرکو سمبھالنے کی مہارت
۔ پائےدار اور بر وقت سستی چیزوں کی خریداری
۔ کنسٹرکشن کا تجربہ نا ہونا ، غیر معمولی کورڈ ایریا ہونا ، مسلسل توڑ پھوڑ کرنا ، دھوکہ باز لیبر کا ہونا خرچہ بڑھا سکتا ہے ۔
۔ تجربہ کار کمپنی کی خدمات حاصل کریں جو 200 روپے فی مربع فٹ کے حساب سے اپنا مارجن لیں گے ۔
بیسمنٹ کو اوپر لکھے گئے خرچوں میں کیسے تیار کیا جائے اس پر ٹیم اوور سیز نے بہت ہی عمدہ اور تفصیلی ویڈیوز تیار کی ہیں جنہیں آپ مندرجہ ذیل لنکس پر دیکھ سکتے ہیں :
مارکنگ اور کھدائی https://youtu.be/VsAMjfzy9LI
آر سی سی بیسمنٹ کی بیڈنگ https://youtu.be/gn5trXQCyfo
آرسی سی ریٹیننگ والز https://youtu.be/Vh2bXk3E__Q
واٹر پروفنگ اور سلیب https://youtu.be/rn66GmCL8Bo
Great content! Super high-quality! Keep it up! 🙂