کنسٹرکشن گائیڈ 5 : آپ کے خوابوں کے گھر کی تعمیر کے لئے لیبر اور سامان کی حصولی

کنسٹرکشن گائیڈ 5 : آپ کے خوابوں کے گھر کی تعمیر کے لئے لیبر اور سامان کی حصولی

گھر کی تعمیر کے لیے لیبر کی حصولی :

ایک عام انجان شخص کے لیے سامان کی حصولی اور دیہاڑی والے مزدوروں کو سمبھالنا دونوں ہی غیر معمولی اور نا گزیر کام ہیں ، اگر تھوڑی بہت بچت کی خاطر آپ لیبر کو خود سمبھالنے کا ارادہ رکھتے ہوں تو سمجھ لیجئے کہ آپ نے غلط راستہ پکڑ لیا ، اور اس میں پیسے کی بچت کی بجائے ضایع ہونے کا امکان زیادہ ہے۔ اس طرح کے کام کے لیے بہتر تو یہی ہوتا ہے کہ آپ لیبر ٹھیکیدار سے لیبر کا معاہدہ کریں ، اس معاہدہ کے تحت ٹھیکیدار آپ کو مندجہ ذیل خدمات دینے کا پابند ہوگا :

1.  پورے پراجیکٹ کو پائے تکمیل تک پہنچانا ، معاہدہ کے مطابق جس کسی کام کے لئے تجربہ کار ٹرینڈ لیبر فراہم کرےگا۔

2. سائٹ پر تمام قسم کی سہولیات اور سکافولڈنگ(سہاروں کیلے گو کاکام) کی فراہمی اور انکو سمبھالنے کی ذمہ داری ٹھیکیدار کی ہوگی۔

3. شٹرنگ کرنے اور سمبھالنے کا کام ، لینٹر اور سلیب ڈالنے کے لیے سب کانٹریکٹر کی فراہمی اور اسکو سمبھالنے کی ذمہ داری بھی ٹھیکیدار کی ہوگی۔

4. مکسر مشین ، لفٹ اور سلیب ڈالنے کی لیبر کی فراہمی اور اسکو سمبھالنے کی ذمہ داری بھی ٹھیکیدار پر ہوگی۔

5. کھدائی کی لیے مزدور بھی ٹھیکیدار لائےگا اور انکو سمبھالےگا۔

6. بنیادوں کی نشاندہی ، کھدائی ، بنیادوں کی اینٹوں کی چنائی ، دیواریں ، سلیبوں کا کام ، پلستر اور فلور کی پی سی سی ( پلین سیمینٹ کنکریٹ ) وغیرہ کا کام نقشہ نویس کی آرکیٹیکچرل نقشوں کی مطابق کیا جائےگا۔

7. اگر مالک /مالکن کسی مشیر یا سوپروائزر کی مدد نا لے تو ٹھیکیدار خود اس بات کی ذمہ داری لےگا کہ سوسائٹی کے قوانین کے مطابق کام ہو۔

لیبر ٹھیکیدار کی خدمات صرف گرے سٹرکچر کے لئے بھی لے سکتے ہیں یا پھر گرے سٹرکچر کے ساتھ فینیشنگ کا کام بھی کرایا جائےگا ، جس میں صرف ٹائل/ماربل لگانا شامل ہوگا۔

بہرحال جو بھی بات طے ہو ، تمام قسم کا میٹیرئل / سامان  مالک فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔ جب آپ گرے سٹرکچر کے لئے لیبر کانٹریکٹر کے ساتھ معاہدہ کرلیں تو کچہ مندرجہ ذیل ٹھیکیداروں کی بھی ضرورت پڑےگی :

1. بجلی کے کام کے لیے ٹھیکیدار

2. پلمبنگ کے کام کے لیے ٹھیکیدار

3. سٹیل کا کام کرنے والا

4. دیمک کنٹرول کرنے کا والا

فینیشنگ کے کام کے لیے :

1. فالز سیلینگ کے کام کے لیے ٹھیکیدار

2. ٹائل / ماربل لگانے والا

3. لکڑی کا کام کرنے لیے ٹھیکیدار

4. رنگ کا ٹھیکیدار

5. ایلومنیوم اور شیشے کے کام کے لیے ٹھیکیدار

6. پالش کے کام لیے

7. سریا اور سٹینلیس سٹیل کے کام لیے ٹھیکیدار

8. اندرونی ڈیزائننگ کے کام کے لیے ٹھیکیدار

آپ جب اوپر ذکر کئے گئے کسی بھی کام کے لیے لیبر کانٹریکٹر کی تلاش میں ہوں تو ایک بات کا خیال رکھیں کہ ان کے پرانے اور حالیہ پراجیکٹس لازمی چیک کریں تاکہ آپ کو انکی اخلاقی اور پرافیشنل صلاحیتوں کا اندازہ ہوجائے۔ ایک تجربہ کار اور اچھے ٹھیکیدار کا معاوضہ غیر تجربہ کار ٹھیکیدار سے زیادہ ہی ہوگا۔ ہمیشہ کم از کم 3 سے 4 ٹھیکیداروں سے لیبر ریٹس لازمی لیں اور پھر فیصلہ کریں۔ منتخب شدہ ٹھیکیداروں سے ریٹ اور اس کے کام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کریں ، کام شروع کرنے سے پہلے ہر معاملے کو واضح کر کے کسی قانونی مسودہ میں لکھ لینا چاھئے۔ اپنی لیبر کی ادائیگیوں کو مختلف مراحل میں اپنی اور ٹھیکیدار کی آسانی کے حساب سے قسطوں میں تقسیم کرلیں ، اپنی ہر ادائیگی کی رسید ضرور حاصل کریں اور سمبھال کے رکھیں۔

میٹیرئل کی حصولی

گھر کی تعمیر کے دوران سب سے کٹھن اور تھکا دینے والا کام میٹیرئل کی خریداری ہے ، پراجیکٹ باآسانی پائے تکمیل تک پہنچانے کے لیے مطلوبہ سامان حسب ضرورت وقت سے پہلے ہی لیبر تک پہنچانا ضروری ہے ، اس کے لیے مناسب منصوبہ بندی اور حساب کتاب کی ضرورت ہوتی ہے ، اس طرح کے منصوبے میں سست روی بہت مہنگی ثبت ہوسکتی ہے اور آپ کو پٹری سے ہٹا سکتی ہے ۔ پراجیکٹ پر کام شروع کرنے سے پہلے منصوبہ بندی پر کام کرنا چاھئے ، ایک انجان آدمی کے لیے یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ گرے سٹرکچر کی تعمیر کے دوران مندرجہ ذیل بنیادی سامان کی فراہمی بہت ضروری ہے :

1. اینٹیں

2. سیمینٹ

3. ریت

4. بجری

5. روڑھی

6. سٹیل

7. پلمبنگ کے لیے پی پی آر سی کی فیٹنگ

8. بجلی اور سیوریج کے لیے یو پی وی سی کی فیٹنگ

9. ٹائلز اور ماربل

10. مٹی

11. پالتین شیٹس

12. واٹر پروفنگ کے لیے لک

پراجیکٹ شروع کرنے سے پہلے ، مطلوبہ سامان خریدنے کے لیے مارکیٹ اچھی طرح گھوم لینی چاھئے ، مختلف دکانداروں کی دی گئیں قیمتوں کا موازنہ کریں ، اس دکاندار کو ترجیح دیں جسے آپ کے کسی قریبی رشتہ دارنے ماضی میں گھر بناتے وقت آزمایا ہو یا پھر کوئی اسکا حوالہ دے۔ سامان اور میٹیرئل کی مقدار اور کوالیٹی کی چھان بین کے حوالے سے بات چیت ہم کچھ بعد والے مراحل میں بیان کریں گے ۔

سائٹ چوکیدار

جب آپ براجیکٹ لیبر کانٹریکٹ پر خود انجام دے رہے ہوں تو ایک ایسے چوکیدار کی بے حد ضرورت ہوتی ہے جو 24 گھنٹے موقع پر رہے ، کوشش کریں گے خود سے چوکیدار ڈھونڈیں بجائے اس کے کہ ٹھیکیدار سے مدد مانگیں، مارکیٹ میں چلنے والی ایک اچھی تنخواہ دیں ، چھوٹے چھوٹے اضافی الاونسس دے کر چوکیدار کا مورال بلند رکھیں ، اس طرح کرنے سے چوکیدار کی آپ اور آپ کے سامان سے وفاداری برقرار رہنے کا امکان بڑھ جاتا ہے ۔ ایک عام انجان شخص کے لئے گھر بناتے وقت میٹیرئل / سامان کی گمشدگی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے ۔ اس طرح کے مسائل سے مکمل طور پر جان چھڑانا تو ناممکن ہے لیکن ایسی احتیاطی تدابیر سے انکو کم کیا جاسکتا ہے ۔ چوکیدار میں سائٹ پر استعمال ہونے والے روزمرہ  کے میٹیرئل کا حساب کتاب رکھنے کی قابلیت ضرور ہونی چاھئے ، اور اس کو ایٹیں گننے ، ریت ، بجری کو ماپنے جیسی بنیادی تکنیکی جانکاری ضرور ہونی چاھئے ۔

ہم اپنے اگلے بلاگ میں اس پراسس کو بیان کریں گے جس سے آپ کواپنے گھر کی تعمیر کے لیے گزرنا پڑتا ہے ۔ متوجہ رہیں!

 

Print Friendly, PDF & Email

About The Author

Mamoon Hanif
Content writer and a blogger. Passionate in research and analysis on various issues. Keen observer of current affairs and politics.

No Comments

Leave a Reply

%d bloggers like this: