کنسٹرکشن گائیڈ 6 : گھر کی کنسٹرکشن کے دوران گرے سٹرکچر تیار کرنے کا عمل
گرے سٹرکچر تیار کرنے کا طریقہ کار
ہر سسٹم کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے ، اس طریقہ کار میں میں مختلف مراحل ہوتے ہیں جو اس طریقہ سے طے کئے جاتے ہیں کہ کام کے دوران ان کی پیروی کی جاتی ہے تاکہ کام باآسانی پائے تکمیل تک پہنچ جائے اور مثبت نتیجہ اخذ کیا سکے۔ اسی طرح گھر کی تعمیر کا طریقہ کار مختلف مراحل اور فیصلوں پر مشتمل ہوتا ہے ۔ اس کنسٹرکشن گائیڈ اور مندرجہ فلوچارٹ کے ذریعہ ہم آپ کو دکھائیں گے کہ کیسے گرے سٹرکچر اور فینیشنگ کا کام مکمل کیا جاتا ہے ۔
اس طریقہ کار سے ایک انجان شخص کو بھی مدد ملے گی کہ وہ اپنا گھر خود تعمیر کروا سکے ، کس مرحلے میں کونسا کام کرنے کا فیصلہ کرنا ہے اور کتنا وقت درکار ہوگا۔ اگر کلائنٹ کے پاس بنیادئ تعمیراتی نالج نا ہو تو ٹھیکیدار کلائنٹ کی اس کم علمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خود سے فیصلے کریں گے جس میں وہ صرف اپنا فائدہ سوچیں گے ، جیسا کہ غیر مناسب وقت میں کوئی ایسا کام شروع کرلیں گے جو کہ بعد میں نقصان دہ ہوگا۔
موسم کی تبدیلی کے باعث ٹارگٹ کے حصول کے مقررہ دن اوپر نیچے ہو سکتے ہیں ، جیسا کہ مون سون کی شدید بارشوں کی وجہ سے آپ کا پراجیکٹ کچھ دن کی تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے ، بہرحال اگر آپ کے پاس تجربہ کار اور وقت کے پابند ٹھیکداروں کی ٹیم موجود ہے تو 150 دن آپ کے گرے سٹرکچر کے پراجیکٹ کو مکمل کرنے کے لئے بہت ہیں ۔کنسٹرکشن کمپنیاں جو تجربہ کار ٹرنکی کی تعمیر کی خدمات دیتی ہیں وہ اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ پراجیکٹ کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جا سکے اور مناسب مینیجمینٹ مہارات کے ساتھ ، ان سوپروائزرز کی زینگرانی کام کرایا جائے جو اس پراجیکٹ کو بلکل اسی طریقہ کار کے تحت پائے تکمیل تک پہنچائیں جو کہ اوپر بیان کیا گیا ۔ اور اس کے علاوہ کمنی کے خریدار ضرورت سے پہلے یا ضرورت کے وقت میٹیرئیل کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں اور اس پراجیکٹ کو مکمل سوپروائز کرنے کے لئے انجینیئرز کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے۔
ہماری اگلی کنسٹرکشن گائیڈ میں ہم آپ کے خوابوں کے گھر کی تعمیرکی فینیشنگ کے کام کو بیان کریں گے ۔ متوجہ رہئے گا !
Good presentation, but need some clarification. (1) 15 days Duration of G.F walls erection must be extended. (2) 20 days Duration of F.F walls erection from d-35 to d-55 are too short. (3) For ordinary persons knowledge, it’ll be better to tell him the productivity of different construction technicians per day OR per Sq-ft.
Regards