گھر کی اندرونی ڈیکوریشن پر ایک نظر : فلورنگ

گھر کی اندرونی ڈیکوریشن پر ایک نظر : فلورنگ

 بہت سے لوگ گھر کی فلورنگ کو ڈیکوریشن میں اتنی اہمیت نہیں دیتے جبکہ فلورنگ ڈیکوریشن کا سب سے بڑا حصہ ہے جس سے گھر کے اندر کی جگہ بھی بڑھ جاتی ہے اور سکون بھی ملتا ہے ۔ فرنیچر اور کچھ اور چیزیں اندرونی ڈیکوریشن کے اہم حصہ ہیں ، لیکن ہم فلورنگ سے کیسے گھر کی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتے ہیں ، اسی چیز کو سب سے زیادہ نظر انداز کیا جاتاہے ، نیچے کچھ ایسے فلورنگ ڈیزائن ذکر کیے جا رہے ہیں جن سے گھر کی خوبصورتی بھی بڑھتی ہے اور دیکھنے میں بھی دلفریب لگے ۔

فلور ڈیکوریشن کے کچھ آئیڈیے :

فلور کی ایک دلفریب شکل نکالنے کے لیے ضروری ہے کہ جہاں فلورنگ کی جا رہی ہے اس کے انٹیریئر کے ساتھ فٹ آجائے یا پھر اس جگہ میں مناسب لگے تب ہی اس کمرے کی ایک  اچھی اور مکمل شکل ابھر کر نظر آئےگی ۔ مندرجہ ذیل کچھ ایسے طریقے ہیں جن سے آپ فلورنگ کو خوبصورت اور نمایاں بنا سکتے ہیں :

۔ قالین

۔ فلور فانوس

۔ پودے

۔ فلور سیٹنگ

قالین :

فلور کو خوبصورت شکل دینے کے لیے قالین بہترین چیز ہے ، قالین صرف بیسمنٹ ، کمرے اور لیونگ رووم تک ہی محدود نہیں اب داخلی راستوں پر قالین بچھانا بھی کافی مشہور ہے ۔ بقیہ گھر کے فرنیچر کی طرح قالین بھی مختلف سائیز میں مہیا ہیں ، مناسب اور بہترین قالین کا انتخاب کرنے کے لیے کچھ مشورے ہیں :

۔ آپ فلورنگ کو قالین کے سائز اور  شیپ کے لیے فریم کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں اور پھر اسی اعتبار سے قالین کا انتخٓاب کریں ۔

۔ آپ فلورنگ پر پینٹر کی پیپر ٹیپ سے قالین کا سائز اور اسٹائل بنا سکتے ہیں تاکہ آپ واقعی قالین خریدنے سے پہلے ہی جگہ کا بہترین اندازہ ہو جائے ۔

۔ ڈیکور کی طرح کا ڈیزائن چننے سے ہو سکتا ہے کہ قالین کا ڈیزائن چھپ جائے یا پھر شاید ابھر کر سامنے نا آئے ۔

فلور لیمپس :

فلور لیمپ صرف انٹیریئر ڈیزائننگ کے لیے ہی نہیں استعمال ہوتے بلکہ اس سے آپ اپنی فلورنگ کے اس حصہ کو بھی روشن کرسکتے ہیں جسے آپ واضح کرنا چاہتے ہوں ، اسے آپ گھر کے ڈیزائن کے مطابق کہیں بھی فلور پر رکھ سکتے ہیں ، عام طور پر انہیں کمروں کے کونوں میں رکھا جاتا ہے تاکہ انکی روشنی دیواروں پر لگ کر پھیلے ۔ آج کل سب سے زیادہ ٹاور لیمپ رکھا جاتا ہے کیونکہ اس سے کمرے اور فلورپر ایک مختلف ڈیزائن ابھر کر سامنے آتا ہے ، کوشش کریں کہ لیمپس کی وائرز کو چلنے کے راستوں سے دور رکھا جائے تاکہ کوئی اس میں پھنس کر گرے نا ۔

پودے :

فلور لیمپس کی طرح پودوں کے کئی فوائد ہیں ،گھر کے خالی فلور پر رکھے پودے دلکش سینری کے ساتھ ساتھ انسانی صحت پر بھی کافی اچھے اثرات چھوڑتے ہیں کیونکہ یہ کاربن ڈائی آکسائد اور گرد و غبار کو ختم کرکے صاف شفاف ہوا پیدا کرتے ہیں ۔ پاکستان میں کچھ مشہور اندرون گھروں میں رکھے جانے والے پودے مندردجہ ذیل ہیں :

۔ سنیک پلانٹ

۔ منی پلانٹ

۔ ایلو ویرا

۔ چائینیز ایورگرین

۔ اسپلٹ لیف فلیڈنڈرون

فلور سیٹینگ :

سیٹنگ کے لیے مشہور اور بہترین چیز تو صوفہ ہی ہے لیکن اس کے علاوہ بھی کچھ سکون دہ اور آرام دہ آپشن موجود ہیں ، زمین پر بیٹھنے کے لیے گدیاں ( موڑے ) بھی کافی مشہور ہیں کیونکہ یہ مختلف اسٹائل ، ڈیزائن اور سائز میں دستیاب ہیں جن سے آپ کی فلورنگ کا ڈیزائن بھی بڑھ جاتا ہے اور جگہ کا مناسب استعمال بھی ہوجاتا ہے ، یہ گدیاں (موڑے ) بین بیگ کی طرح ہوتی ہیں لیکن یہ کافی مظبوط ہوتی ہیں تو یہ آرام دہ اسٹول کا بھی کام دیتی ہیں ۔ ایک آپشن اور بھی ہے اور وہ بڑے فلور گدے ہیں جو کہ عموما لیونگ روم میں ٹیبل کے ارد گرد رکھے جاتے ہیں ۔

نتیجہ :

فلور ہمیشہ شاندار اور خوبصورت نظر آنا چاھئے ، فلورنگ کو مزید خوبصورت اور شاندار بنانے کے لیے اور بھی بہت سے آرائشی کام کیے جاسکتے ہیں ۔ کچھ بھی کرنے سے پہلے اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کا فلور اچھی حالت میں ہو ، ٹوٹ پھوٹ کا شکار نا ہو اور نا ہی کسی اعتبار سے خراب ہو ، جو بھی کرنے کا سوچیں تو اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ دوسرے کمروں پر اوورلیپ نا ہو اور نا ہی ان کے ساتھ متصادم ہو ۔

Print Friendly, PDF & Email

About The Author

Mamoon Hanif
Content writer and a blogger. Passionate in research and analysis on various issues. Keen observer of current affairs and politics.

No Comments

Leave a Reply

%d bloggers like this: