گھر کی تعمیر کے لیےسریایااسٹیل ری انفورسمنٹ

گھر کی تعمیر کے لیےسریایااسٹیل ری انفورسمنٹ

اسٹیل ری انفورسمنٹ

سول انجیئینرنگ میں اسے ری انفورسمنٹ کے نام سے جانا جاتا ہے ، جیسا کہ سابقہ ریت ، سیمنٹ اور اینٹ کے بلاگز میں ذکر کیا ، یہ بھی گرے اسٹرکچر کی تعمیر کے لیے ایک بہت اہم میٹیرئیل ہے . اسٹیل کو جال کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے تاکہ کنکریٹ کو مظبوط بنایا جائے ، اسٹیل کے جال کے بغیر کنکریٹ میں مضبوطی نہیں ہوتی کہ وہ بھاری وزن برداشت کر سکے ۔ پاکستان میں سریہ گھریلو استعمال کے لیے دو درجہ کا بنایا جاتا ہے ، اس کے درجہ بندی سے اس کی مضبوطی کا پتہ چلتا ہے ۔

۔ گریڈ 40

۔ گریڈ 60

 گھر کی تعمیر میں استعمال ہونے والا سریہ کی مزید کچھ اقسام ہیں :

۔ ڈیفارم

۔ ٹوربار

ڈیفارم سریہ زیادہ تر سلیب میں ڈالا جاتا ہے ، لوکل گھروں کی تعمیر میں مندرجہ ذیل سائز کے سریے استعمال ہوتے ہیں :

reinforcement in lanter steel in slab

کچھ مشہور سریہ کے برانڈ مندرجہ ذیل ہیں :

۔اتفاق

۔اتحاد

۔ماڈل

۔ سعید قصور

۔مغل

۔امریلی

۔اظہار

۔پاک اسٹیل

اپنے گھر کی تعمیر میں ہمیشہ برانڈڈ اسٹیل استعمال کریں ، ان کے علاوہ کچھ اور  بھی لوکل کمپنیاں ہیں جو لوکل تیار شدہ سریہ سستے ریٹ پر بیچ رہی ہیں لیکن عقلمندی اسی میں ہوگی کہ ان سے اجتناب ہی کیا جائے کیونکہ ڈھانچہ کی تعمیر میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرنا چاھئے ۔

سائٹ پر سریہ کی گنتی کیسے کی جائے :

سریہ کی خریداری کے بعد اسے سائٹ پر ٹن کے حساب سے اتارا جاتا ہے جس کی وجہ سے اسکا حساب لگانا تھوڑا مشکل ہوتا ہے ، ہمیشہ کسی اچھی شہرت والے ڈیلر سے خریداری کریں جیساکہ سیمنٹ کے بارے میں بتایا گیا تھا ، اس کا روز کے حساب سے ریٹ ہوتا ہے جو تبدیل ہو سکتا ہے ۔ بہت سارے دھوکہ باز ڈیلر آپ کو مارکیٹ سے سستا ریٹ بتائیں گے اور پھر وہ بعد میں وزن میں کمی کر کے پورا کرلیتے ہیں جو کہ ایک عام شخص کے لیے سمجھنا اور پکڑنا مشکل ہوتا ہے ۔ وزن کرنے سے آپ کی سائٹ تک آف لوڈ کرنے تک ہمیشہ محتاط اور ہوشیار رہیں چاھے آپ کسی اچھے ڈیلر سے ہی کیوں نا خرید رہے ہوں ۔ اگر پھر بھی آپ سریہ کو ماپنا چاہیں تو سریہ کی بارزکی ٹوٹل لمبائ کو نیچے دئے گئے کیلو گرام/ فیٹ پر ضرب دیں تو آپ کے پاس متعلقہ بار کا وزن نکل آے گا:

 how to calculate weight of steel

سائٹ پر کوالیٹی کیسے چیک کی جائے ؟

سریہ کے زیادہ تر ٹیسٹ جیسے وزن برداشت کرنے کی طاقت اورلچک داری کا ٹیسٹ لیبارٹری میں کئے جاتے ہیں ، بہرحال اپنے دل کی تسلی کے لیے آپ سائٹ پر یہ دو ٹیسٹ کر سکتے ہیں :

وزن کا ٹیسٹ :

ہر اسٹیل بار کا وزن یا ہر بار کی لمبائی کے فٹ اوپر مذکورہ شیڈول کے مطابق ہونا چاھئے ۔

موڑنے کا ٹیسٹ :

سریہ کو اتنا بھی سخت نہیں ہونا چاھئے کہ وہ مڑ نا سکے ، سریہ کم از کم آسانی سے °90 مڑ کر بغیر ٹوٹے اور درار ڈلے دوبارہ سیدھا ہوجانا چاہئے  ۔

reinforcement steel bars for beams columns slabs

5 مرلہ ، 10 مرلہ ، اور 1 کینال  کے گھر کی تعمیر میں کتنا سریہ استعمال ہوتا ہے ۔ سٹرکچرل ڈرائنگ کیا ہوتی ہے ؟ گھر کی تعمیر کے دوران سٹرکچرل انجینئیر کی کیا اہمیت ہے ؟ یہ تمام موضوع ہم اپنے اگلے بلاگز میں زیر بحث لائیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

About The Author

Mamoon Hanif
Content writer and a blogger. Passionate in research and analysis on various issues. Keen observer of current affairs and politics.

No Comments

Leave a Reply

%d bloggers like this: