گھر کی تعمیر کے لیے ریت

گھر کی تعمیر کے لیے ریت

گھر کی تعمیر کے لیے ریت

ریت

گھر کی تعمیر میں ایک اور بہت اہم چیز جو جو مصالحہ اور کنکریٹ مکسچر بنانے میں استعمال ہوتی ہے وہ ریت ہے ، ریت دریائوں کے راستے پہاڑوں سےقدرتی طورپر نیچے آتی ہے ، مختلف علاقوں میں ریت کا رنگ مختلف پایا جاتا ہے . پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں پائی جانے والی ریت کا رنگ گرے ہوتا ہے ، کراچی ، سندھ اور بلوجستان کے ساحلی علاقوں میں پائے جانے والی ریت کا رنگ بھورا ہوتا ہے۔ یہ ساحلوں اور دریاوں کے کناروں سے نکالی جاتی ہے . پورے ملک میں خصوصی طور پر پنجاب اور بلوچستان میں بہت سارے اندرونی اور غیر ساحلی جگھیں موجود ہیں جہاں سے ریت نکالنے کا کام کیا جاتا ہے ۔

جہاں کہیں سے ریت نکالی جاتی ہے اسے اسی نام سے بلایا جاتا ہے ، پنجاب میں موجودہ ریت مندرچہ ذیل ہیں :

1) راوی

2) چناب

3) لارنسپور

4) غازی

سائٹ پر ریت کی مقدار کیسے چیک کریں :

ریت ٹرالیوں اور ڈمپرز کے زریعہ سائٹ پر پہنچائی جاتی ہے ، اس کی مقدارکا حساب کیوبک فیٹ میں لگایا جاتا ہے ، اسے مقامی زبان میں میں “سینکڑا” بھی کہا جاتا ہے ۔ اگر یہ ٹرالی میں لائی جائے تو اس کا حساب لگانا کافی پیچیدہ ہوتا ہے ۔ اکثر ایک ٹرالی میں کم از کم  250 کیوبک فیٹ (2.5 سینکڑا) ریت لائی جاتی ہے یا پھر 400 کیوبک فیٹ (4 سینکڑا) ریت لادی جاتی ہے ۔ ڈمپرز میں لائی گئی ریت کا حساب لگانا کافی آسان ہوتا ہے لیکن حساب لگانا بہت ضروری ہے تاکہ ان ڈیلرز کے فراڈ سے بچا جاسکے جو زیادہ تعداد بتا کر زیادہ پیسے بٹورنے کے عادی ہوتے ہیں ۔ حساب لگانا بہت آسان ہے ، ڈمپر کے اندرونی اسٹوریج والے حصہ کو ناپ لیں ، انچائی ، لمبائی اور گہرائی سب کا حساب کسی اسٹیل کے راڈ سے لگا لیں ، گہرائی کا حساب بہت محتاط طریقے سے لگائیں صرف اس جگہ تک لگائیں جہاں تک ریت موجود ہو ، اگر حساب مکمل آئے تو وہ کچھ یوں ہوگا :

(Total Quantity = Length (ft.) x Width (ft.) x Depth (ft

اگر حساب مکمل نا آئے تو پھر آرکیٹیکچرل پیمائشوں کو دہایی پیمائیشوں میں تبدیل کر لیں :

فرض کریں :

                        Length = 15’8” (15 feet & 8 inches)

                        Width = 7’4”     (7 feet & 4 inches)

                        Depth = 9’10” (9 feet & 10 inches)

فٹ کو ویسے ہی رکھیں لیکن اینچ کو تبدیل کر لیں 

                       8” = 8/12 = .67

                        4” = 4/12 = .33

                        10”=10/12=.83

Hence,

                        Length = 15.67

                        Width = 7.33

                        Depth = 9.83

 Total Quantity = 15.67 x 7.33 x 9.83 = 1130 cubic ft

سائٹ پر کوالیٹی چیک

یہ بہت ہی اہم میٹیریل ہے کیونکہ یہ کنکریٹ اور اور مصالحہ تیار کرنے میں استعمال ہوتا ہے ، اوپر مذکورہ ملنے والی ریت میں سے سب سے اچھی ریت غازی اور لورنس سے ملتی ہے اور یہ جنوبی پنجاب اور کے پی کے کے علاقے میں پائی جاتی ہے ، لورنسپور لاہور کے علاقے میں بھی پائی جاتی ہے لیکن کافی مہنگے دام پر ملتی ہے کیونکہ اس کی پہنچ مہنگی پڑتی ہے ، باقی دو میں سے چناب کی ریت استعمال کے لئے اچھی ہے اور یہ سنٹرل پنجاب میں بھی مہیا ہوتی ہے ، بہرکیف کوالیٹی چیک ہر صورت میں ہونا چاھئے چاہے سب سے اچھی ہی ریت کیوں نا استعمال کی جارہی ہو۔

پانی سے ٹیسٹ :

ایک بالٹی میں تھوڑی سی ریت ڈالیں ، ریت کے ذرات بالٹی میں اوپر نہیں تیریںگے ، جو اوپر تیرے وہ مٹی یا گارا ہوگا۔

مٹی کا ٹیسٹ :

ریت کا رنگ ایک ہونا چاھئے ، اگر گرے رنگ کی ریت ہو تو مٹی کے ذرات واضح نظر آجائیں گے ۔

رگڑ کر ٹیسٹ :

اپنی انگلیوں میں خالص ریت کو رگڑنے سے مٹی کا کسی قسم کا کوئی اثر نظر نہیں آنا چاھئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

About The Author

Mamoon Hanif
Content writer and a blogger. Passionate in research and analysis on various issues. Keen observer of current affairs and politics.

2 Comments

  • Mohsin Munir on February 22, 2019

    تعریف اور فالو کرنے کا شکریہ۔ سن کر خوشی ہوئ کے ہماری کاوش آپ کیلےفائدہ مند سابت ہو رہی ہے۔
    کوٹیشن کوٹ کرنا کسی بھی پراجیکٹ کا سب سے پہلا اور مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ کوٹیشن زیادہ کوٹ ہو جاَے تو پراجیکٹ ہاتھ سے نکل سکتا ہے اور کم کوٹ ہونے کی صورت میں کیش لاس ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔ کوٹیشن کوٹ کرنے کی مہارت صرف وقت کے ساتھ ساتھ تجربہ کر کے ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔ کسی بھی پراجیکٹ کی کوٹیشن دینے سے پہلے اس کی متعلقہ ڈرائنگ کو تفصیل سے دیکھیں اور میٹیرئل بمع لیبر کا حساب لگا لیں۔ اگر آپ اس کام میں نئے ہیں تو کسی تجربہ کار دوست کو لازمی چیک کروا لیں۔

  • waseeullah on February 21, 2019

    اپ کے ویڈیوز اور ارٹیکل بھت عمدہ اور کارامد ثابت ھورھے ھے میں ایک سال پہلے قطر سے ایا ھوا ھو قطر میں کنسٹرکشن کا کام کرتا تھا اب ایک سال سے ادھر پلاننگ کررھا
    ھو کام شروع کرنے کا مگر ادھر کوٹیش کوڈ کرنے میں دیقت ارھا ھے

Leave a Reply

%d bloggers like this: