گھر کی تعمیر کے لیے استعمال ہونے والا سیمنٹ

گھر کی تعمیر کے لیے استعمال ہونے والا سیمنٹ

سیمنٹ 

سیمنٹ بھی گھر کی تعمیر بلکہ کسی قسم کی تعمیر کے لیے ایک اہم جزو ہے ، گھر کی بنیادوں سے لیکر کمپلیشن تک ۔ سیمنٹ مختلف مراحل میں استعمال ہوتا ہے ۔ اسکی دو قسمیں ہیں ، گرے سیمنٹ اور سفید سیمنٹ ۔ سفید سیمنٹ کا استعمال کم و بیش ہی ہوتا ہے جیسا کہ ٹائل کی بھرائی اور رنگ کرتے وقت استعمال میں آتا ہے ۔ جبکہ گرے سیمنٹ سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے جیسا کہ چنائی کا کام ، پلستر، کنکریٹ اور ٹائل لگانے کے کام میں ۔ یہ ایک جوڑنے والا مادہ ہے  جو کہ چونا پتھر ، گارا ، سلیگ  اور خام لوہے وغیرہ سے بنتا ہے ۔ گرے سیمنٹ کی مزید دو قسمیں ہوتی ہیں :

ایس آر سی ( سیلفیٹ رزیسٹنٹ سیمنٹ )

سیلفیٹ رزیسٹنٹ ایک خاص قسم کا سیمنٹ ہے ، اس میں آئرن آکسائڈ کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو اس میں ٹرائ کیلشیم ایلومینیٹ کی مقدار کو اس حد تک برقرار رکھتا ہے جو رزیسٹنگ سلفیٹ پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے۔ یہ زیادہ تر ان تعمیرات کے لیے استعمال ہوتا جو براہ راست زمین کی سطح سے متصل ہوتی ہیں جیسے بیسمنٹ اور بنیادیں ۔ چونکہ مٹی کی زمین میں بھاری مقدار میں سلفیٹ نمکیات موجود ہوتے ہیں اس لیے ایسے کنکریٹ میں ایس آر سی کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوتا ہے جو مٹی کے ساتھ جڑا ہو اور اس کے خراب ہونے کا خدشہ ہو۔

او پی سی ( آرڈینیری پورٹلینڈ سیمنٹ )

یہ باآسانی دستیاب اور کنکریٹ اور مسالہ بنانے میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سیمنٹ ہے ۔

پاکستان میں کچھ مشہور سیمنٹ کے برانڈ مندرچہ ذیل ہیں :

1. میپل لیف

2. بیسٹ وے

3. فوجی

4. لکی

5. پایونیر

6. چیرات

سیمنٹ فیکٹری سے 50 کیلو گرام کی بوریوں میں پیک کرکے بھیجا جاتا ہے ، چونکہ یہ کنسٹرکشن میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا آئیٹم ہے اس لیے اس میں دو نمبری بہت عام ہے ۔ اصلی سیمنٹ کی کاپی اور ملتے جلتے سیمنٹ مارکیٹ میں عام طور پر پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ایک عام آدمی کے لیے اصلی اور نقلی کے درمیاں فرق کرنا مشکل ہے ۔ اپنے گھر کی تعمیر کے وقت آپ کوشش کریں کہ کسی اچھے اور مشہور ڈیلر سے خریدیں ، ایرے غیرے ڈیلروں سے بچیں اور ہمیشہ مارکیٹ ریٹ پر خریدیں ، اگر کوئی ڈیلر آپ کو غیر معمولی اور روٹین سے ہٹ کر ڈسکاونٹ دے تو اس کی تحقیق کرلیں اس میں دو نمبری کا موقع زیادہ ہوتا ہے ۔

سیمنٹ صرف اور صرف حسب ضرورت خریدیں ، زیادہ دیر سے رکھا ہوا سیمنٹ بےکار ہو جاتا ہے ، جب سائٹ پر سیمنٹ اتروائیں تو وہ فریش ہونا چاھئے ، کیونکہ وقت کے ساتھ اسکی مضبوطی کمزور پڑ جاتی ہے، اور چھونے پر گرمائش محسوس ہونی چاھیے ، سیمنٹ میں ڈلیاں اور گٹھلیاں نا بنی ہوں۔

سائٹ پر کوالیٹی چیک 

نقلی اور خراب سیمنٹ آپ کے گھر کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ، اگرچہ مکمل چیکینگ سائٹ پر تو ممکن نہیں ، وہ تو صرف لیبارٹی میں ہی ممکن ہے ، بہرحال کچھ آسان سے ٹیسٹ ہیں جس سے آپ سیمنٹ کے اصلی ، نقلی اور صحیح خراب ہونے کا اندازہ لگا سکتے ہیں :

بوری چیک 

سیمنٹ کی بوری کو چیک کریں ، اصلی برانڈ اپنی بوریوں پر اپنی کچھ خاص نیشانی لگاتے ہیں ، اگر زرا سا بھی شک ہو تو اس برانڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر انکی بوری اور آپ کو ڈیلیور ہونے والی بوری کا موازنہ کریں ۔

رگڑنا اور مسلنا

تھوڑا سا سیمنٹ لیں اور اپنی انگلیوں میں مسلیں ، مسلتے وقت آپ کو ملائم اور نرم محسوس ہونا چاہئے ، تھوڑا بہت بھی اگر کھردرا محسوس ہو تو سمجھ جائیں کہ اس میں ریت شامل ہے۔

رنگ

سیمنٹ کا رنگ گرے ہونا چاھیے ۔

پانی میں ٹیسٹ

پانی کی بالٹی میں تھوڑا سا بھی سیمنٹ ڈالنے پر سیمنٹ کو گھل جانا چاہئے نا کہ پانی پر تیرنا چاھیے ۔

 

Print Friendly, PDF & Email

About The Author

Mamoon Hanif
Content writer and a blogger. Passionate in research and analysis on various issues. Keen observer of current affairs and politics.

No Comments

Leave a Reply

%d bloggers like this: