کنسٹرکشن گائیڈ فیلڈ سیریز قسط 3 : بیسمنٹ

کنسٹرکشن گائیڈ فیلڈ سیریز قسط 3 : بیسمنٹ

بیسمنٹ 

کنسٹرکشن فیلڈ سیریز قسط 3 – آر سی سی بیڈ

 سابقہ قسط میں بیان کئے گئے اقدامات کرنے کے بعد اس قسط میں ہمارا تجربہ کار اسٹاف اگلے مرحلے کے مندرجہ ذیل اقدامات پر تفصیلی گفتگو کرےگا:

– کھدائی کے لیے نشاندہی

– کھدائی

– بیسمنٹ بیڈ پی سی سی ( پلین سیمنٹ کنکریٹ )

– دیمک کنٹرول

ساتواں اقدام جو زیر بحث ہے : آر سی سی بیسمنٹ بیڈ ، جس میں مختصر اسباق بھی شامل ہونگے ۔

– آر سی سی بیڈ کنکریٹ کو سہارا دینے کے لیے عارضی دیوار

اینٹ یا کنکریٹ کے ایک عارضی دیوار بنائی جاتی ہے جو آر سی سی کے کنکریٹ بیڈ کو سہارا دیتی ہے، اینٹو کے علاوہ ، شٹرنگ کے سامان جیسے اسٹیل کی پلیٹس ، لکڑی کے تختے  اور پلائی شیٹس وغیرہ کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

– زیر زمین نمی سے بچاو کے لیے ویپر بیرئیر کا قیام :

پی سی سی بیڈ اور اوپر ذکر کردہ عارضی دیوار بنانے کے بعد یہ اقدام کیا جاتا ہے ۔ جیسا کہ نام سے واضح ہے ، اس سے بیسمنٹ زیر زمین نمی سے بچ جاتی ہے ، خصوصی طور پر اس علاقوں میں جہاں پانی کا لیول زمین کے بہت قریب ہے ۔

– سریا بندھائ

سریا بندھائ کا عمل اسٹکچرل انجینئیر کے بیسمنٹ کی آر سی سی بیڈ کی سٹرکچرل نقشہ کے مطابق کیا جاتا ہے ، بیسمنٹ کی آر سی سی بیڈنگ کے دوران سریا بندھائ میں بلکل بھی سمجھوتہ نا کیا جائے کیونکہ اس نے آر سی سی کی حفاظتی دیواروں کا مکمل وزن برداشت کرنا ہوتا ہے ۔

آر سی سی بیڈ اور آر سی سی  حفاظتی دیواروں کے درمیان ایک پی وی سی واٹر سٹاپرلگایا جاتا ہے ، یہ عام طور پر 9 انچ موٹا ہوتا ہے ، اسے کچھ یوں لگایا جاتا ہے کہ سینٹ کی بھرائی کے وقت یہ آدھا 4.5 انچ اندر چھپ جاتا ہے اور باقی آدھا آر سی سی کی حفاظتی دیوار میں ، جس سے ایک رکاوٹ اور جوائنٹ کی حفاظت ہو جاتی ہے ۔

– کنکریٹ کی بھرائی 1:2:4 M15

M15 کنکریٹ کی بھرائی میں 1 کی نسبت سیمنٹ 2 کی نسبت سے ریت اور 4 کی نسبت سے بجری 24 سے 25 لیٹر پانی میں ڈال کر گھولا جاتا ہے ۔ بیڈ کنکریٹ ہمیشہ وائبریٹر سے اچھی طرح وائبریٹ کیا جائے تاکہ تمام اجزا اچھی طرح مکس ہو جائیں ، اچھی طرح مکسنگ کا مطلب مزید مظبوطی ۔ کنکریٹ ڈالنے کے بعد کم از 10 دن تک ترائ کی جاتی ہے تاکہ اچھی طرح مظبوط ہوجائے ۔

آر سی سی ( ری انفورسڈ سیمنٹ کنکریٹ ) اسٹرکچر کافی مہنگا ہوتا ہے اور بیسمنٹ اسی اسٹرکچر کی بنتی ہے ، اقتصادی طور پر بھی بیسمنٹ ہم میں سے اکثر کے بجٹ سے باہر ہے ، بہر حال اس کے بڑے فوائد بھی ہیں , جیسے اضافی جگہ ، سردی اور گرمی میں کنٹرولڈ درجہ حرارت ، باہر کی ہر قسم کی آلودگی جیسے شور اور دھول سے محفوظ ۔

بیسمنٹ مکمل رہائش اور جزوی رہائش دونوں کے لیے دیزائن کی جا سکتی ہے ۔ مکمل رہائش ماسٹر بیڈروم متصل غسل خانہ کے ساتھ بقیہ گھر کے حصے جیسے ڈرائنگ روم ، اسٹور ، خادم کا کمرہ وغیرہ پر مشتمل ہوتی ہے ۔ جبکہ جزوی رہائش میں صرف بقیہ حصے ہوتے ہیں ۔ جزوی رہائشی ڈیزائن زیادہ مناسب ہوتا ہے کیونکہ اس میں گیلی ہونے والی جگہیں جیسے واش روم اور کچن نہیں ہوتیں جس کے لیے سپٹیک اور مائع فضلہ ضائع کرنے کا نظام لگانے یا ٹھیک رکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

Print Friendly, PDF & Email

About The Author

Mamoon Hanif
Content writer and a blogger. Passionate in research and analysis on various issues. Keen observer of current affairs and politics.

No Comments

Leave a Reply

%d bloggers like this: