خرچہ اور لاگت کم کرنے لیے سامان کے معیار پر سمجھوتہ کرنا

خرچہ اور لاگت کم کرنے لیے سامان کے معیار پر سمجھوتہ کرنا

خرچہ اور لاگت کم کرنے لیے سامان کے معیار پر سمجھوتہ کرنا

غلطیاں اور خرابیاں :

گھر کی تعمیر کے دوران یا بعد میں سب سے تکلیف دہ اور پریشانی کی بات یہ ہوتی ہے کہ کوئی چھوٹی غلطی یا خرابی نکل آئے جیسا کہ چھوٹی دڑاڑیں ، پانی کا رسنا ، فرش میں پانی کا آنا,فرش کا بیٹھ جانا  وغیرہ ، بلکل پرفیکشن تو نا ممکن بات ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ گھر کو تو خراب ہونا ہی ہوتا ہے لیکن جو خرابیاں ابھی بیان کی گئیں انکا فینیشنگ کے فورا بعد وقت سے پہلے ہی ظاہر ہونے کی کافی وجوہات میں سے ایک بنیادی وجہ استعمال شدہ سامان کی کوالیٹی بھی ہوسکتی ہے ۔ ایک پائے دار گھر خراب اور ہلکے سامان سے نہیں بنایا جاسکتا ۔ پائے داری کوالیٹی سے آتی ہے اور کوالیٹی اچھا سامان استعمال کرنے سے ، اور اچھا سامان مہنگے داموں پر آتا ہے ۔ ایسا سمجھوتہ جانے اور انجانے دونوں طرح سے ہوتا ہے ، جیسے کہ کسی کو مالی مسائل ہوں اور گھر مکمل کرنا بھی مجبوری ہو تو اسے گھر کی تکمیل کے لیے بہت ساری جگہوں پر سمجھوتہ کرنا ہوگا ، چنانچہ جہاں سمجھوتہ ضروری ہو تو اس بات کا جاننا ضروری ہے کہ کس جگہ سمجھوتہ کرنے سے گھر پر برا اثر کم سے کم پڑےگا۔

غیر تجربہ کار ٹھیکیدار اور تجربہ کار کمپنی :

انجانے کا سمجھوتہ تب ہوتا ہے جب کوئی کسی اناڑی اور غیر تجربہ کار ٹھیکیدار کے ہتے چڑھ جاتے ہیں یا جب سامان کی بنیادی ٹیکنیکل معلومات بھی نہیں رکھتا ہو ۔ اس کے علاوہ اچھا سامان بھی خراب ہو جاتا ہے اگر صحیح انجینرنگ طریقہ سے استعمال نا کیا جائے ، جیسا کہ اناڑی ٹھیکیدار کم علمی کی وجہ سے گھر کی کھدائی کے لیےنشان دہی ہی غلط کردے اور پورا گھر ہی اپنی اصلی جگہ سے ہل جائے۔ ایک انجان ٹھیکیداروں کی عام سی غلطی یہ بھی ہے کہ یہ پکی زمین تک پہنچے بغیر ہی گھر کی بنیادیں اٹھا دیتے ہیں جس سے گھر کی پائے داری کم ہوجاتی ہے اور گھر کی کوالیٹی ہلکا کردیتے ہیں ۔ اچھے معیاری گھر کی تعمیر کے لیے مخصوص تجربہ کار لیبر کا ہونا نہایت اہم ہے جس کی ایک چھوٹی سی غلطی سے دیواروں کی چوکور خراب ہوسکتی ہے ، دیواروں میں لگے پلستر اور ریت کی نسبت غلط کر سکتے ہیں ، چنانچہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ان اہم اقدامات پر کوئی سمجھوتہ نا ہوکلائنٹ کے پاس ایک معیاری گھر بنانے کے لیے مطلوبہ معلومات کا ہونا بہت ضروری ہے یا پھر وہ کسی ایک تجربہ کار کمپنی کی خدمات حاصل کرلے جو شروع سے لیکر فینیشنگ تک تمام ذمہ داریوں کو سمبھالے۔

ہم ٹیم اووسیز میں اس بات کو یقینی بناتے ہیں گھر کو مکمل انجینئرنگ معیار کے مطابق اور سب سے بہترین معیار کے سامان کے ساتھ تجربہ کار لیبر کے ہاتھوں بنایا جائے ۔

ہم اپنے اپنے اگلے بلاگ سیریز میں ان میٹیرئل پر تفصیلی گفتگو کریں گے جو گرے سٹرکچر اور گھر کی فینیشنگ میں نہایت اہم ہوتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

About The Author

Mamoon Hanif
Content writer and a blogger. Passionate in research and analysis on various issues. Keen observer of current affairs and politics.

2 Comments

  • Farooq Butt on November 15, 2018

    Deat. I really appreciate your efforts to explain construction process in detail. I have a plot of 1800 sq foot in Islamabad. The plot is in depression of approximately 5 feet. What care should be taken while filling it to road level.

    • Mohsin Munir on November 16, 2018

      This is not too much of a depth. If you have made retaining walls all four sides than you can proceed with backfill without any tension. If you have strip foundation even then you can start filling if the concrete has settled down. For best result you can carry out compaction using compactors after filling every 1 ft but it will be time consuming and costly procedure.

Leave a Reply

CLOSE
CLOSE
%d bloggers like this: