کنسٹرکشن گائڈ (۲) گھریلو نقشہ کے مختلف انداز

کنسٹرکشن گائڈ (۲) گھریلو نقشہ کے مختلف انداز

آپ کو اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لئے کیسے گھریلو نقشہ کی ضرورت ہے ؟

 گھریلو نقشہ کا دارومدار آپکی فیملی کی ضروریات پر منحصر ہوتا ہے ، زیادہ افراد پر مشتمل فیملی کو زیادہ کمروں کی ضرورت ہوگی ۔ پاکستان میں گھروں کو سنگل یونٹ اور ڈبل یونٹ میں تقسیم کیا جا سکتا ہے ، سنگل یونٹ ایک ہی فیملی کے زیر استعمال ہوتا ہے، اور یہ گھر کچھ ایسے انداز میں تعمیر کئے جاتے ہیں کہ اسکے تمام فلور ایک دوسرے سے منسلک ہوتے ہیں کہ بغیر  کسی رکاوٹ کے کسی بھی فلور تک رسائی ممکن ہوتی ہے ، جبکہ ڈبل یونٹ گھر کی تعمیر کچھ ایسے کی جاتی ہے کہ ہر فلور کی علیحدہ داخلی لابی ہوتی ہے تاکہ  مالک/مالکن ایک فلور اپنے زیر استعمال رکھتے ہوئے دوسرا فلور کرائے پر دے سکے۔ ڈبل یوبنٹ گھر تجویزکردہ ہے جس سے کم از کم آپ کے کچن کا روز مرہ کے اخراجات سکیور ہوجاتے ہیں ، بجٹنگ اور تخمینہ لاگت کی تفاصیل اگلے بلاگز میں بیان کی جائیں گی

پانچ مرلہ (125 گز ) سنگل یونٹ گھروں کے نقشے

گراونڈ فلور 1 بیڈ روم اٹیچ واش روم کے ساتھ ، ڈرائنگ روم ، ٹی وی لاونج ، کچن اور ایک کار پورچ پر مشتمل ہوتا ہے۔

فرسٹ فلور 2 بیڈ روم اٹیچ واش روم کے ساتھ ، اور ایک چھوٹے کچن پر مشتمل ہوتا ہے ۔

پانچ مرلہ (125 گز ) ڈبل یونٹ گھروں کے نقشے

گراونڈ فلور 1 بیڈ روم اٹیچ واش روم کے ساتھ ، ڈرائنگ روم ، ٹی وی لاونج ، کچن اور 1 کار پورچ پر مشتمل ہوتا ہے ، جہاں سے دونوں فلورز کے لئے علیحدہ داخلی دروازے بنائے جاتے ہیں ۔

فرسٹ فلور 2 بیڈرومز اٹیچ واش رومز کے ساتھ ِ ایک چھوٹا ٹی وی لاونج ، اور 1کچن پر مشتمل ہوتاہے ۔

        (10 ft x 12 ft) پانچ مرلہ گھر کے کمروں کا تجویز کردہ سائز

بہرحال تمام کمرے ایک سائز کے نہیں ہوسکتے ۔ سرونٹ کواٹر200گز کا ہوگا اگر ضرورت ہوتو چھت پر بنایا جا سکتا ہے جسے ممٹی کہا جاتا ہے۔

دس مرلہ (250 گز ) سنگل یونٹ گھروں کے نقشے

گراونڈ فلور 1 بیڈ روم اٹیچ واش روم کے ساتھ ، ڈرائنگ اور ڈائننگ روم ، ٹی وی لاونج ، کچن ، اسٹور اور 1 کار پورچ پر مشتمل ہوتا ہے۔

فرسٹ فلور 3 بیڈ رومز اٹیچ واش رومز ، ٹی وی لاونج اور ایک چھوٹے کچن کاونٹر پر مشتمل ہوتا ہے۔

دس مرلہ (250 گز ) ڈبل یونٹ گھروں کے نقشے

گراونڈ فلور 2 بیڈ رومز اٹیچ واش رومز کے ساتھ ، ڈرائنگ روم ، ٹی وی لاونچ ، کچن اور 1 کار پورچ ، اور 1 مین داخلی لابی جو دونوں فلورز کو الگ کرتی ہے۔

فرسٹ فلور 3 بیڈ رومز اٹیچ واش رومز ، ٹی وی لاون اور ایک کچن پر مشتمل ہوتا ہے۔

   (12 ft x 12 ft) پانچ مرلہ گھر کے گھر کے کمروں کا تجویز کردہ سائز

سرونٹ کواٹر250گز کا ہوگا اگر ضرورت ہوتو چھت پر بنایا جا سکتا ہے جسے ممٹی کہا جاتا ہے اور اسکو ایک علیحدہ راستہ گھر کے پچھلے حصہ پر لوہے کی سپائرل سیڑھی کے ذریعہ دیا سکتا ہے ، اور اگرآپ چھت کا زیادہ استعمال نہیں کرتے تو گھر کے اندرون والی مین سیڑھی کو چھت تک نا بنایا جائے ۔

ایک کنال (500 گز ) سنگل یونٹ گھروں کے نقشے

گراونڈ فلور 2 بیڈرومز اٹیچ واش رومز اور ڈریسنگز کے ساتھ ، ڈرائنگ اور ڈائننگ روم ، ٹی وی لاونج ، مین کچن اور ایک چھوٹے کچن ، اسٹور ، دونوں فلورز کو الگ کرنے کے لئے داخلی لابی ، ایک کار پورچ اور لان پر مشتمل ہوتا ہے۔

فرسٹ فلور 3 بیڈرومز اٹیچ واش رومز اور ڈریسنگز کے ساتھ ، ٹی وی لاونج ، کچن ، خصوصی ٹیرس اور ایک چھوٹے سرونٹ کواٹر پر مشتمل ہوتا ہے۔

 (14 ft x 18 ft) ایک کنال کے گھروں کے رومز کا تجویز کردہ سائز

            تہخانے / بیسمینٹ

آر سی سی (ری انفورسڈ سیمنٹ کنکریٹ ) سٹرکچر کی لاگت کافی زیادہ ہوتی ہے اور تہخانےآر سی سی سٹرکچر کے ہی بنتے ہیں ، تہخانہ / بیسمنٹ ہم میں سے اکثریت کے بجٹ سے باہر ہوتا ہے ، بہرکیف اسکے بےحد فوائد بھی ہیں جیسے کہ اضافی اسپیس ، کنٹرولڈ درجہ حرارت گرمی اور سردی میں ، باہر کی ہر قسم کی آلودگی سے پاک رہتا ہے چاہے وہ شور ہو یا پھر دھول ۔بیسمنٹ کو ایک مکمل رہائش یا جزوی رہائش کے لئے بھی ڈیزائن کیا جا سکتا ہے۔ مکمل رہائش میں ماسٹر بیڈروم اٹیچ واش روم کے ساتھ بقیہ تقسیم جیسے لیونگ ایریا ، اسٹور ، سرونٹ روم پر مشتمل ہوتی ہے، ، جبکہ جزوی رہائش میں صرف بقیہ تقسیم کے حصے ہوتے ہیں لیکن سب سے زیادہ تجویز بھی اسی کی دی جاتی ہے کیونکہ اس میں واش روم اور کچن جیسے گیلے ایریے نہیں ہوتے چنانچہ سپٹک /لیکوڈ ویسٹ ڈسپوزل سسٹم لگانے یا مینٹین کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی ۔

About The Author

Mamoon Hanif
Content writer and a blogger. Passionate in research and analysis on various issues. Keen observer of current affairs and politics.

No Comments

Leave a Reply

CLOSE
CLOSE
%d bloggers like this: