کنسٹرکشن ویڈیو گائیڈ : پہلی قسط

کنسٹرکشن ویڈیو گائیڈ : پہلی قسط

  پہلی کنسٹرکشن ویڈیو گائیڈ قسط میں ہم آپ کو اپنے مقاصد سے آگاہ کریں گے ، اور ہم مستقبل میں کیا کرنے جا رہے ہیں اس سے بھی آپ کو مختصر تعارف کروائیں گے ، مزید قسطوں کے لئے متوجہ رہیں جو کہ تعمیرات کے حوالے سے مکمل ایک کنسٹرکشن گائیڈ کے طور پر ویڈیو سیریز پر مشتمل ہوگی جو آپ کو تعمیراتی کاموں میں مددگار ثابت ہوگی ، مرحلہ وار کنسٹرکشن کی راہنمائی کے حوالے سے ویڈیو ہوگی ، آپ کے خوابوں کے گھر کی تعمیر ، گرے سٹرکچر ، گھر کی فینیشنگ یہ سب کچھ زیر بحث لایا جائےگا۔ اس کنسٹرکشن گائیڈ ویڈیو میں آپ واضح کیا جائےگا کہ آپ کے خوابوں کے گھر کو کیسے مختلف سائزوں میں بنایا جا سکتاہے 5 مرلہ ، 10 مرلہ ، 1 کنال ۔ ان ویڈیوز میں ہم آپ کی مرحلہ وار راہنمائی کریں گے کہ کیسے آپ اپنے بلاٹ کی مارکنگ کریں گے ، کھدائی کیسے ہوگی ، خوابوں کے گھر کی بنیادیں کیسے رکھی جائیں گی ، ڈی پی سی ، واٹر پروفنگ ، تہخانہ/ بیسمنٹ کیسے بنایا جاتا ہے اس پر مکمل تفصیل کے ساتھ بات ہوگی ، سلیب ڈالنے کا طریقہ ، اینٹوں کا کام ، پلستر کی کوالیٹی ، فرش کچا کرنے کی تیاری ، دیمک سے بچاو ، ان موضوعات پر مکمل تفصیلی بات ہوگی ، مزید یہ کہ ہم آپ کو ویڈیو گائیڈ میں سائیٹ پر بھی لے کر جائیں گے تاکہ آپ کو مرحلہ وار آپ کے ڈریم ہاوس کی تعمیر کی مکمل ویڈیو ٹیٹوریل دکھائی جا سکے ۔ مزید برآں ٹیم اوورسیز گرے سٹرکچر میں استعمال ہونے والے ہر آئیٹم کی اقسام پر بھی بات کرےگا جیسا کہ سیمنٹ ، سٹیل کا کام ، مٹی ، بجری اور اینٹیں ، ہم ان کی فراہمی اور کوالیٹی دونوں پر بات کریں گے ۔ ہم اس پر بھی بات کریں گے کہ کنسٹرکشن میں لیبر کی کتنی اقسام استعمال ہوتی ہیں ، جیسا کہ ٹھیکیدار کی لیبر ، بجلی کی لیبر ، پلمبنگ کی لیبر اور سٹیل کی لیبر۔ ہم ان شاء اللہ ہر موضوع پر قدم بہ قدم تفصیلی بات کریں گے۔

e

About The Author

Mamoon Hanif
Content writer and a blogger. Passionate in research and analysis on various issues. Keen observer of current affairs and politics.

No Comments

Leave a Reply

CLOSE
CLOSE
%d bloggers like this: