کنسٹرکشن گائیڈ 4 آپ کے خوابوں کے گھر کے لئے نقشہ نویسی

کنسٹرکشن گائیڈ 4 آپ کے خوابوں کے گھر کے لئے نقشہ نویسی

آرکیٹیکچرل ورک / نقشہ نویسی

آرکیٹیکچرل کام آپ کے پراجیکٹ کا ایک بہت اہم مرحلہ ہے ، نقشہ بنواتے وقت اپنی تمام ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے جتنا بھی وقت لگ جائے ایک ہی بار میں مکمل کرلیں تاکہ کام کے دوران کسی توڑ پھوڑ کی ضرورت پیش نا آئے ، پراجیکٹ کے بیچ میں توڑ پھوڑ کرنا کافی مہنگا اور وقت کا ضیاع کا سبب بنتا ہے۔ نقشہ بنواتے وقت اپنی تمام ضروریات کو زیر بحث لائیں اور ہمیشہ اپنے نقشہ نویس کی تجاویز کو غور سے اور کھلے دماغ سے سنیں بھی اور سمجھیں بھی کیونکہ انکے پاس ڈیزایئننگ اور جگہ کا بہترین استعمال کرنے کا تجربہ ہوتا ہے۔  نقشہ نویس سے نقشہ بنواتے وقت آپ کے پاس نقشہ نویسی کی بنیادی معلومات کا ہونا نہایت ضروری ہے تاکہ نقشہ نویس سے بہترین نقشہ بنوا سکیں ۔ بہر کیف اسکا دارو مدار آپ کے معاہدہ پر ہوتا ہے کہ آپ نقشہ نویس سے کیا پیکج طے کرتے ہیں ،

نقشہ نویس اور کلائنٹ کے درمیان طے پانے والے معاہدے مندرجہ ذیل ہو سکتے ہیں :

صرف پرپوزل / تجاویز :

نقشہ نویس اور کلائنٹ کے درمیان اس بات پر معاہدہ طے پاتا ہے کہ نقشہ نویس صرف تجاویز پیش کرےگا اور کلائنٹ بعد میں ان تجاویز کی بنیاد پر مکمل تفصیلی ڈرائنگز کسی پرافیشنل آٹوکیڈ والے سے بنوا لےگا۔

تجاویز اور مکمل ورکنگ ڈرائنگز :

نقشہ نویس آپ کو آپ کے گھر کی مکمل تفصیلی ورکنگ ڈرائنگز 3D ایلیویشن کے ساتھ بنا کر دینے کا پابند ہوگا ، مندرجہ ذیل ڈرائنگز آپ کے معاہدے میں شامل ہونی چاھئیں :

1. 3D فرنٹ ویو

2. تمام فلورز کے ورکنگ پلانز

3. فرنٹ ورکنگ ایلیویشن

4. گھر کی سائیڈ اور پچھلے حصے کی ورکنگ ایلیویشن

5. گھر کے تمام سیکشن

6. بنیادی ڈھانچہ کی ڈرائنگز

7. تمام ٹینکس کی تفصیلات

8. باونڈری وال کا ورکنگ پلان

9. بجلی کی فراہمی کی ڈرائنگ

10. پبلیک ہیلتھ کی ڈرائنگ

11. سبمیشن ڈرائنگ

3D کے ساتھ گھر کے اندرونی حصے کی مکمل ڈرائنگ :

نقشہ نویسی میں اس معاہدے کے تحت گھر کے داخلی حصے کی مکمل 3D تیار کی جاتی ہے جس میں اوپر بیان کی گئیں تمام ڈرائنگز کی ورکنگ تفصیلات بھی شامل ہوتی ہیں۔ 3D ڈیزائن تیار کروانا کافی پیچیدہ کام ہے ، وقت بھی کافی لگ جاتا ہے اور مہنگا بھی ہوتا ہے لیکن اس سے آپ کو آپ کے گھر کی تجویز کردہ شکل صورت کی ایک حقیقی شکل دیکھنے کو مل جاتی ہے جو کہ ان لوگوں کے لئے کافی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے جنہیں 2D ڈرائنگز سمجھنے میں دقت ہوتی ہے ، آپ اپنے نقشہ نویس سے اپنے خیالات کے مطابق کسی بھی مخصوص انداز کے کمرے تیار کروا سکتے ہیں تاکہ آپ اسکو 3D میں دیکھ سکیں اور پسند اور ناپسند کا فیصلہ اصل کام شروع ہونے سے پہلے ہی کرلیں ۔

نقشہ نویس کے ساتھ معاہدہ طے کرتے وقت چند مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھا جائے :

1. معاہدے کے نوعیت

2. مدت کا تعین

3. متعلقہ اداروں سے منظوری کے لئے ڈرائنگز کو جمع کروانا

4. زیادہ سے زیادہ تجاویز پیش کرنا

5. بوقت ضرورت سائٹ پر چکر لگانا اور کتنی بار اور کس مرحلے میں چکر لگانا

6. ادائیگیوں کا شیڈول تیار کرنا

نقشہ نویسوں کا سروس چارجز لینے کے مختلف طریقے ہیں ، کچھ تو پرٖفٹ مربع میل / Per Square Foot کے حساب سے چارج کرتے ہیں اور کچھ یکمشت / Lump Sum طے کر لیتے ہیں ۔ نقشہ نویس کی فیس اسکی کوالیٹی اور پورٹ فولیو کے حساب سے ہوتی ہے ، ایک پرافیشنل تجربہ کار اور PCATP ( پاکستان کونسل آف آرکیٹیکٹ اینڈ ٹاون پلینرز ) ، IAP ( انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس آف پاکستان ) سے تصدیق شدہ جس کے پاس مکمل انٹیرئیر اور ڈیزائن سٹوڈیو کی سہولت میسر ہو وہ ایک عام نقشہ نویس سے زیادہ معاوضہ طلب کرےگا۔

جب گھر کے نقشے کی ڈرائنگز تیار ہوجائیں اور متعلقہ اداروں سے منظور بھی ہوجائیں ، بجلی اور پانی جیسی سہولیات بھی مہیا ہوجائیں تو آپ کا اگلا قدم لیبر کی حصولی کے لئے کانٹریکٹر کی خدمات حاصل کرنا ہوگا، جو کہ ہم اپنے اگلے بلاگ میں زیر بحث لائیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

About The Author

Mamoon Hanif
Content writer and a blogger. Passionate in research and analysis on various issues. Keen observer of current affairs and politics.

No Comments

Leave a Reply

CLOSE
CLOSE
%d bloggers like this: